محمد شامی کو ٹیم میں کھلانے کا فیصلہ کون کرے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بھارت کے نئے بیٹنگ کوچ سِتاشنو کوٹک کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد شامی کو فٹنس مسائل کا سامنے نہیں، ان کو انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے باقی میچز کھلانے کا فیصلہ کپتان اور ہیڈ کوچ کریں گے۔
محمد شامی (جنہوں نے نومبر 2023 میں ورلڈ کپ فائنل کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلا) کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز، تین ون ڈے انٹرنیشنلز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے سلیکٹ کیا گیا ہے۔
فاسٹ بولر ابتدائی دو میچز میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا جس سے ان کے ان فٹ ہونے کے متعلق قیاس آرائیاں کی گئیں لیکن سِتانشو کے مطابق ویٹرن پیسر کو گیند کرانے میں کسی مسئلے کا سامنا نہیں۔
منگل کے روز ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں شامی کی شمولیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارتی بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ شامی فٹ ہیں لیکن وہ کھیلیں گے یا نہیں، اس کا جواب میں نہیں دے سکتا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاق نے معاملہ خراب کردیا، حکومت گرانا نہیں چاہتے لیکن گراسکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے لوگ اب ایک چیز پر راضی ہوں گے کہ اس منصوبے کو ختم کیا جائے، ہمیں اس نہج پر نہ لے کر جائیں کہ ایسا فیصلہ ہو جس سے سب کا نقصان ہو، سندھ حکومت اس پروجیکٹ کو رکوانے میں کامیاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے نہروں کے معاملے کو بہت خراب کردیا، حکومت گرانا نہیں چاہتے لیکن گراسکتے ہیں، وفاقی حکومت منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کرے تاکہ بے چینی ختم ہو۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کینالز منصوبے کو رکوانے میں کامیاب ہے، کینالز کے معاملے پر بات آگے بڑھ رہی ہے، اس پروجیکٹ پر ابھی کام نہیں چل رہا، سندھ کے لوگ اب ایک چیز پر راضی ہوں گے کہ اس منصوبے کو ختم کیا جائے، ہمیں اس نہج پر نہ لے کر جائیں کہ ایسا فیصلہ ہو جس سے سب کا نقصان ہو، سندھ حکومت اس پروجیکٹ کو رکوانے میں کامیاب ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے پاس دلیل موجود ہے کہ یہ منصوبہ ملک کے لیے فائدہ مند نہیں، دھرنے کے باعث مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے باعث مویشی لانے والی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، احتجاج کریں لیکن سڑکیں بند نہ کریں۔
سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ارسا کے سرٹیفکیٹ کو چیلنج کیا ہے، جون سے یہ کیس سی سی آئی میں پڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارسا میں ان کی درخواست ہے 27 فیصد پانی سمندر میں جارہا ہے اس لیے کینالز کی اجازت دیں، درخواست میں یہ نہیں لکھا کہ پانی بچانے کے اقدامات کریں گے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ نئی درخواست دیں کہ اتنا پانی بچائیں گے ان اقدامات سے اتنی بہتری ہے، پوچھتا ہوں کہ جولائی سے ستمبر تک کونسی گندم اگتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ وضاحت کریں ان نئے کینالز کے لیے پانی کہاں سے لائیں گے؟ بالائی علاقوں میں پانی کے پروجیکٹ پر زیریں علاقوں کی رضامندی لازمی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پانی سے متعلق یہی مسئلہ پاکستان کا بھارت اور بھارت کا چین کے ساتھ ہے، سندھ میں کینالز کی لائننگ پر سرمایہ کاری کی گئی۔