Express News:
2025-07-26@10:47:05 GMT

پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی ایک مبہم روداد سامنے آئی ہے۔ اس اجلاس کی اہمیت حکومتی اتحاد کی وجہ سے تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ اب جب پاکستان ن لیگ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں تو اس اجلاس میں بڑے فیصلے کیے جائیں گے۔

اجلاس سے قبل پیپلزپارٹی نے مومینٹم بنانے کے لیے قومی اسمبلی کی کارروائی کا یہ کہہ کر بائیکاٹ کر دیا تھا کہ جب تک وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہیں آئیں گے کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔ تاہم شہباز شریف اگلے دن ہی اجلا س میں آگئے کیونکہ وزیر اعظم اختلاف نہیں بڑھانا چاہتے ہیں۔ تاہم پیپلزپارٹی کا اختلاف برقرار ہے۔مذاکراتی کمیٹیاں کوئی بڑے نتائج دینے میں کامیاب نہیں ہوئی تھیں۔ پنجاب میں جس سیاسی سپیس کی بات کی جا رہی تھی وہ نہیں مل سکی تھی۔ اس لیے پیپلزپارٹی کے پاس ناراض ہونے کے لیے کافی کچھ تھا۔

اس تناظر میں ایک رائے یہ بھی تھی کہ شاید پیپلزپارٹی ن لیگ کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے کوئی بڑا فیصلہ بھی کرے گی۔ لیکن یہ بھی رائے تھی کہ پیپلزپارٹی اس قدر مجبور ہے کہ کوئی بڑا فیصلہ کر ہی نہیں سکتی۔ وہ اس نظام کا حصہ ہیں۔ میں نے پہلے بھی لکھا ہے کہ اقتدارکا سب سے بڑا حصہ پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ وہ اس نظام کے سب سے بڑے بینیفشری ہیں، وہ کیسے نظام کو خطرہ پہنچا سکتے ہیں۔ وہ ن لیگ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

وہ سب کچھ لے کر بھی قوم کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے پاس کچھ نہیں۔یہ ایک اچھی سیاسی حکمت عملی ہو سکتی ہے لیکن حقیقت نہیں۔ چار صوبائی حکومتوں میں سے دو صوبوں سندھ اور بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ پنجاب اور کے پی کے گورنر پیپلزپارٹی کے پاس ہیں۔ اس طرح چاروں صوبوں میں حکومتی شیئر پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ لیکن پھر بھی گلہ ہے کہ کم ہے۔ ایم کیو ایم اور ن لیگ کے پاس ایک گورنر ہے۔ پیپلزپارٹی اکیلی جماعت ہے جس کے پاس دو گورنر ہیں۔ ن لیگ کے پاس ایک صوبے کی وزارت اعلیٰ ہے۔ پیپلزپارٹی کے پاس دو صوبوں کی وزارت اعلیٰ ہے۔

اب مرکز کو دیکھ لیں۔ وزارتیں نہ لینا ان کا اپنا فیصلہ تھا، اس پر وہ ن لیگ کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے۔ لیکن اس کے بعد دیکھیں، صدر مملکت کا عہدہ ان کے پاس ہے۔ آصف زرداری ملک کے صدر ہیں۔ اگر انھوں نے وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کو ووٹ دیے ہیں تو صدارت کے لیے ن لیگ سے ووٹ لیے بھی تو ہیں۔ پھر احسان کس بات کا۔ آج پیپلزپارٹی کو صدارت ن لیگ کے ووٹوں سے ملی ہے۔اگر قومی اسمبلی میں سردار ایاز صادق پیپلزپارٹی کے ووٹوں کی مدد سے اسپیکر بنے ہیں تو سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی بھی ن لیگ کے ووٹوں کی مدد سے چیئرمین سینیٹ بنے ہیں۔ ایک ہاؤس ن لیگ کے پاس ہے تو دوسرا ہاؤس پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ اقتدار میں حصہ کم کہاں ہے۔یہ ضرور ہے کہ ایک بڑے اتحادی پارٹنر کے طور پر ن لیگ نے پالیسی بنائی ہوئی ہے کہ پیپلزپارٹی کو سیاسی طور پر جواب نہیں دینا ہے۔

اگر بلاول کی باتوں کا جواب دینا شروع کر دیا جائے گا تو گاڑی چل نہیں سکے گی۔ اس لیے جب ایک طرف سے جواب نہیں دیا جاتا تو دوسری طرف کی خاموشی کو ان کی سیاسی کمزوری بھی سمجھا جاتا ہے۔ شاید ن لیگ کے ساتھ یہی ہو رہا ہے۔جواب نہ دینے کی پالیسی کو ان کی سیاسی کمزوری سمجھا جا رہا ہے۔ بطور بڑے سیاسی پارٹنر وہ حالات خراب نہیں کرنا چاہ رہے۔ایم کیو ایم کی گورنری کا معاملہ دیکھ لیں۔ پیپلزپارٹی نے اپنے دو گورنر لے لیے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ۔ اتحاد چلانے کے لیے ن لیگ نے اپنے حصے سے ایم کیو ایم کو دیا ہے۔ ن لیگ کے پاس صرف ایک گورنر ہے۔ یہ ایک سیاسی قربانی تھی۔ جس سے ن لیگ سندھ بہت ناراض ہے۔

پنجاب میں ن لیگ کی اپنی مکمل اکثریت ہے۔ مریم نواز پیپلزپارٹی کے ووٹوں پر وزیر اعلیٰ منتخب نہیں ہوئی ہیں۔ پنجاب میں ن لیگ کی ویسے ہی اکثریت جیسے سندھ میں پیپلزپارٹی کی اکثریت ہے۔اب پنجاب میں سیاسی سپیس کا بہت شور ہے۔ سمجھنے کی بات ہے کہ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں کیا سیاسی سپیس چاہیے۔ گورنر ان کا ہے، گورنر ہاؤس پر ان کا قبضہ ہے۔ کیا وہ وزارتیں چاہتے ہیں۔ جب یہ بات پوچھی جائے تو وہ کہتے ہیں نہیں نہیں ہمیں وزارتیں نہیں چاہیے۔

پھر وزارتیں نہیں چاہیے تو کیا چاہیے۔ کیا مختلف اضلاع میں اپنی مرضی کے افسروں کی تعیناتیاں چاہیے۔ اصل لڑائی یہی ہے۔ ایک بڑے لیڈر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایم ڈی لگوانا چاہتے تھے۔ چند من پسند افسران کو پیپلزپارٹی اپنے مرضی کے اضلاع میں ڈی سی اور ڈی پی او لگوانا چاہتی ہے۔ پوسٹنگ ٹرانسفر کی لڑائی ہے۔ اس لیے کھل کر کہتے بھی نہیں ہیں۔ لیکن بند کمروں میں لڑتے ہیں۔ جب پوچھا جائے تو کہتے ہیں سیاسی سپیس چاہیے۔ بھائی کیا سیاسی سپیس چاہیے تو خاموشی ہو جاتی ہے۔

بہر حال پیپلزپارٹی نے اپنی تمام مذاکراتی کمیٹیاں ختم کر دی ہیں۔ ان کو اندازہ ہو گیا ہے کہ دباؤ نے کام نہیں کیا، کمیٹی کمیٹی کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ اب کہا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے تمام اختیارات صدر آصف زرداری کو دے دیے ہیں۔ وہ براہ راست میاں نواز شریف سے بات کریں گے۔ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بات ہو بھی سکے گی۔ پنجاب پر ن لیگ کو ئی خاص کمپرومائز نہیں کرے گی۔ پنجاب ن لیگ کے لیے ویسے ہی سیاسی طور پر حساس ہے جیسے پیپلزپارٹی کے لیے سندھ ہے۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ ابھی سب پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیپلزپارٹی کے پاس کہ پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی نے پیپلزپارٹی ن ن لیگ کے پاس ایم کیو ایم سیاسی سپیس چاہتے ہیں کے پاس ہے ن لیگ کو رہا ہے ایم کی کے لیے اس لیے

پڑھیں:

پی ٹی آئی راہنماؤں کو بے بنیاد سزائیں دی گئیں، عمر ایوب

اپنے آبائی علاقے ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گے، اس وقت پاکستان میں عدلیہ نام کی کوئی چیز نہیں، یہاں لاء اینڈ آڈر اور عدل و انصاف ہے ہی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی راہنماؤں کو بھی بے بنیاد سزائیں دی گئیں۔ اپنے آبائی علاقے ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گے، اس وقت پاکستان میں عدلیہ نام کی کوئی چیز نہیں، یہاں لاء اینڈ آڈر اور عدل و انصاف ہے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دوسرے پارٹی راہنماوں کو غلط سزائیں دی گئیں، یہ ٹوٹل فراڈ چل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بیگم کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، سابق وزیراعظم کے طور پر ان کو جو سہولیات ملنی چاہیے تھی وہ نہیں مل رہیں۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے پاکستان میں جلد از جلد امن آئے اور پاکستان آگے بڑھے، شاہ محمود قریشی 9 مئی کے دن موقع پر تھے ہی نہیں، وہ اپنی اہلیہ کے علاج کے لیے کراچی میں موجود تھے، ان پر بے بنیاد مقدمات بناۓ گئے۔ عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ ان پر اور بھی کیسز ہیں دعا ہے وہ جلد از جلد رہا ہوں، وہ پارٹی کے سینئر راہنما ہیں اور وائس چیئرمین ہیں، ساتھ مل کر پارٹی کے معاملات چلائیں گے، جب کہ پارٹی کے دوسرے راہنماؤں کو بھی بے بنیاد سزائیں دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پارٹی کا ہر فرد 5 اگست کی تحریک پر توجہ دے (عمران خان کا جیل سے پیغام )
  • پی ٹی آئی راہنماؤں کو بے بنیاد سزائیں دی گئیں، عمر ایوب
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ چین، جنرل چن ہوئی سے اہم ملاقات
  • 5اگست کے احتجاج کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آرہا،جس نے پارٹی میں گروہ بندی کی اسے نکال دوں گا،عمران خان
  • خیبرپختونخوا حکومت کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں کن سیاسی جماعتوں نے آنے سے انکار کیا؟
  • مجھے فی الحال تحریک کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آ رہا
  • سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
  • پیپلزپارٹی، اے این پی اور جے یو آئی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت سے انکار
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی اور اے این پی کا پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار
  • تین اہم سیاسی جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ