2025-07-26@20:00:29 GMT
تلاش کی گنتی: 124

«ن لیگ کے پاس»:

    خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام (ف) آپس میں انتخابی اتحاد بنانے پر غور کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مراد سعید کی سیاست میں واپسی، سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تینوں جماعتیں آپس میں معاملات طے ہونے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی اور کے پی اسمبلی کے آزاد اراکین کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کرے گی۔ پیپلز پارٹی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ممکنہ انتخابی اتحاد کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ وفد میں گورنر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے اپنی بھابھی ثمر ہارون بلور کے پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، جس میں وہ مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔غلام بلور کا کہنا تھا کہ ثمر بلور کی اپنی مرضی ہے، میں کسی کے ذاتی فیصلے میں کیا کر سکتا ہوں؟ میں بدستور اے این پی کے ساتھ ہوں۔خیال رہےکہ  پشاور کے معروف اور اثر و رسوخ رکھنے والے بلور خاندان کی بہو اور اے این پی کی صوبائی رہنما ثمربلور نے مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی، ان کی شمولیت ایسے وقت میں ہوئی...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو کہا کہ آپ ہمیں دھمکی دے رہے ہیں، اس پر وزیر مملکت داخلہ نے جواب دیا کہ دھمکی تو آپ دے رہی ہیں۔ خرم نواز کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں شاذیہ مری کی جانب سے سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کیا گیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری بھی کمیٹی اجلاس میں موجود تھے، شازیہ مری نے کہا کہ پانچ اجلاس کے بعد آج یہ بل ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ اجلاس میں آئین کی سپریمیسی کے معاملے پر ارکان کے درمیان دلچسپ...
    فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ثمر بلور پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ثمر بلور نے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر امیر مقام بھی موجود تھے۔اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ثمر بلور کے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے سے صوبے میں پارٹی مضبوط ہوگی۔اس ملاقات سے قبل ثمر ہارون بلور نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کروں گی جس کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔یاد رہے کہ ثمر ہارون بلور...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اڈیالہ جیل جانے والی خبر تو بالکل ہی بے بنیاد ہے، مجھے نہیں سمجھ آئی کہ یہ کہاں سے آئی جہاں تک زرداری صاحب کا تعلق ہے اس میں تھوڑی سی جان ہو سکتی ہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک اور چیز بڑی امپورٹنٹ ہے کہ پیپلزپارٹی ابھی تک بلیک میل کر لیتی تھی بڑے آرام سے، آپ نے مخصوص نشستوں کا ذکر کیا اس کے بعد وہ بلیک میلنگ پوزیشن ختم ہو گئی پیپلزپارٹی کی کیونکہ گورنمنٹ کو تو ٹو تھرڈ میجورٹی مل گئی، اب پیپلزپارٹی اس طرح سے بلیک میل بھی نہیں کر سکتی. ...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے انتخابی نظام کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ لاہور میں تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کیا، یہاں سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقتدر ٹولہ کسی آئین و قانون کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک کو بند گلی میں دھکیلنے پر تلا بیٹھا ہے، اربوں روپے کے اشتہارات دیکر خوشحالی کے جھوٹے دعوے...
    پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے انتخابی نظام کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔لاہور میں تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کیا، یہاں سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقتدر ٹولہ کسی آئین و قانون کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد /پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کے 27 جون کے فیصلے پرعملدرآمد کرتے ہوئے 74 مخصوص نشستیں بحال کردیں، مجموعی طور پر (ن) لیگ کو 43 ، پیپلزپارٹی کو 14 اور جے یوآئی کو 12 نشستیں مل گئیں، استحکام پاکستان پارٹی ، مسلم لیگ (ق) ، اے این پی ، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پی کی ایک ایک نشست بحال کی گئی۔ قومی اسمبلی کی بحال کردہ 19نشستوں میں سے (ن) لیگ کو 13 ، پیپلزپارٹی کو 4 اور جے یوآئی کو 2 نشستیں ملیں‘حکومتی اتحاد کو دوتہائی اکثریت مل گئی۔عدالتی فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 25 نشستیں بحال کی گئی ہیں جن میں جے یوآئی کو 10 ،...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد ہر جماعت کو ملنے والی نشستوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ جاری کی گئی فہرست کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 6 نشستیں مسلم لیگ ن کے حصے میں آئی ہیں۔ جبکہ 8 سیٹیں جمعیت علما اسلام، پاکستان پیپلز پارٹی 5 اور ایک ایک نشست پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کو دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں، نوٹیفکیشن جاری اسی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی میں غیر مسلم مخصوص نشستوں میں سے 2 جمعیت علما اسلام، ایک مسلم لیگ ن اور ایک سیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے...
    —فائل فوٹو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ و قومی اسمبلی ارکان کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔تحریک انصاف کی پارلمیانی پارٹیوں کے ارکان کو کے پی ہاؤس بلا لیا گیا۔ کے پی کے ہاؤس اجلاس میں بیرسٹر گوہر علی خان اور سلمان اکرم راجہ شریک ہوں گے۔ قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحالقومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو دو نشستیں مل گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحال کر دیں۔قومی اسمبلی میں مسلم...
    سینیئر سیاستدان چوہدری نثار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی 35 سال کی رفاقت سنہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل ختم کر دی تھی۔ اس فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار کے درمیان فاصلے بڑھ گئے تھے تاہم 7 سال بعد گزشتہ سال ستمبر میں پہلی مرتبہ وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ کے لیے ان کے گھر گئے تھے جس کے بعد گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر سے وزیر اعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے اہم ملاقات، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف...
    راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماجد حسین گادی نے سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عدنان کے قتل کیس میں نامزد مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ضمانت کی منظوری کے ساتھ 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ چوہدری تنویر کو 17 جون کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن پر الزام تھا کہ انہوں نے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کی سازش اور منصوبہ بندی میں کردار ادا کیا۔ قتل کا مقدمہ 12 فروری 2024 کو تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چوہدری عدنان کو...
    وزہر اعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے سابق سینئر رہنما چوہدری نثار کے گھر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم سہہ پہر سوا تین بجے کے قریب سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان کے ساتھ ملاقات جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی 8 برس کے دوران یہ دوسری ملاقات ہے،  شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی گزشتہ برس 7 سال بعد پہلی ملاقات ہوئی تھی، شہباز شریف، چوہدری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار علی خان...
    سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیلئے مسائل بڑھنے لگے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ارکان کیلئے مسائل بڑھنے لگے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان سیاسی جماعتوں کے ریڈار پر آگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف ارکان کو ساتھ ملانے کی کوششیں تیز کر دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا اور عدالت عظمیٰ کا گزشتہ سال 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کیا۔فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل پاکستان تحریک...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 10 مخصوص خواتین نشستوں کے لیے جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مزید تین، تین خواتین قومی اسمبلی کا حصہ بنیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور حکومتی اتحاد کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 نشستیں مل گئیں۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 10 مخصوص خواتین نشستوں کے لیے جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن)...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی درخواستوں پر فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں صورتحال بدل گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپریم کورٹ کے گزشتہ برس 12 جولائی کے فیصلے جس میں سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کو اس کے کوٹے کی مخصوص نشستوں کا اہل قرار دیا گیا تھا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے کو بحال کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 77 ممبران کی رکنیت بحال ہوگئی ہے۔ قومی اسمبلی کی تین غیر مسلم نشستوں اور کے پی سے 8 خواتین ارکان قومی اسمبلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی فیڈریشن )ایف آئی ایچ) کی جانب سے باضابطہ طور پر پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرکت سے متعلق آج (جمعہ ) تک انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کو آگاہ کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کے کھیلنے کی ابھی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کی جانب سے تصدیق ہونا باقی ہے، پی ایچ ایف کو جمعہ تک عالمی تنظیم کو اپنی دستیابی سے متعلق آگاہ کرنا ہوگا۔پرو ہاکی لیگ کے معاملے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) حکام کی ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ سے ملاقات میں معاملات پر مشاورت کی جارہی ہے ۔پرو ہاکی لیگ کا نیا سیزن اگلے برس فروری مارچ میں شروع...
    لاہور  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل پنجاب و صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق سنٹرل پنجاب خواجہ رمیض حسن نے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے منشور کے مطابق عوامی خدمات میری ترجیحات میں شامل ہیں۔ میں نے ڈیڑھ سال کے عرصہ میں بطور وزیر صنعت و تجارت پنجاب جو خدمات انجام دی ہیں ان کا مثالی ریکارڈ عوام اور میڈیا کے سامنے رکھا ہے جو بالکل نئی روایت ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک بشمول چائینہ، آذربائجان کی جانب سے پنجاب میں  بھاری سرمایہ کاری ایک ریکارڈ ہے جس...
    سٹی 42: سابق مسلم لیگ ن کی  ایم پی اے سلطانہ شاہین کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئیں سلطانہ شاہین گلے کے کینسر کا شکار ہوگئیں ،سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ ساری زندگی پارٹی کے پرچم تلے گزاری۔وزیراعلی پنجاب سرکاری سطح پر علاج کروائیں،پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔تاحال پارٹی میں سے کسی سینیئر رہنما نے عیادت نہیں کی ۔سلطانہ شاہین مسلم لیگ ن ملتان خواتین ونگ کی صدر بھی رہ چکی ہیں ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا سابق ایم پی اے نے وزیر اعلیٰ سے علاج کے لیے مدد کی اپیل کردی 
    پاکستان کے سپر اسٹار بلے باز بابر اعظم کو لیگ کرکٹ میں اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں زیادہ عرصہ نہیں لگا لیکن ویرات کوہلی کو اپنی لیگ ٹیم کو جتوانے میں 18 سال لگ گئے۔رائل چیلنجرز بنگلور اور ویرات کوہلی نے 18 سال کے طویل انتظار کے بعد  بلآخر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر 2008 سے شروع ہونے والی آئی پی ایل میں پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا خواب پورا کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل سیزن 18 کے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، شام 5 بجے تک جاری رہی۔تمام 185 پولنگ سٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 78419 ووٹ لے کر کامیاب رہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن ٰ40037 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سمبڑیال میں ہر جگہ پولنگ سٹیشنز...
    سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سرکاری مشینری کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیت سکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی حکمت عملی، مسلم لیگ ن والے فارم 47 تیار کرنے کے ماسٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس الیکشن میں کم بیک کرے گی، 5 دہائیوں سے پیپلزپارٹی کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم کسی آسرے یا سہارے سے واپس نہیں آنا چاہتے۔ Post Views: 2
    سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) الیکشن کمشنر نے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر نے متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو حقائق معلوم کرنے کے بعد رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی، پیپلزپارٹی کے امیدوار نے الزامات سے متعلق کوئی شواہد بھی پیش نہیں کیے، بظاہر امیدوار کی جانب سے الزامات بے بنیاد ہیں۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے...
    پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی—فائل فوٹو پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سرکاری مشینری کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیت سکتی۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی حکمت عملی، مسلم لیگ ن والے فارم 47 تیار کرنے کے ماسٹر ہیں۔ سیالکوٹ: پی پی 52 میں ضمنی انتخاب، پولنگ جاریصوبائی اسمبلی کی نشست پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس الیکشن میں کم بیک کرے گی، 5 دہائیوں سے پیپلز پارٹی کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔پیپلز پارٹی...
    ---فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہوتے ہی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومت ختم ہو جائے گی۔  لگتا ہے حکومت نے فیصلہ کر لیا بھارت سے متعلق چیزوں پر لب کشائی نہیں کرنی: شبلی فرازپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے...  اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ سائل عدالت میں انصاف لینے آتے ہیں، ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سب دیکھ رہے ہیں پاکستان میں کون سرمایہ داری کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مرہون منت ہے،...
    ---تصویر بشکریہ رپورٹر پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے سرپرستِ اعلیٰ رانا ابرار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری پہچان، فخر اور ایمان کا حصہ ہے اور اس کےلیے تن من، دھن کی ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) جاپان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں پارٹی کے چیئرمین ملک یونس، سیکریٹری جنرل شمز بٹ، نائب صدر مرزا اکرم اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔رانا ابرار احمد نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دشمن کی طرف سے داغا گیا ایک میزائل ان کے آبائی شہر مریدکے میں ان کے گھر کے قریب آ گرا، لیکن اس کے باوجود اہلِ علاقہ نے خوف کے بجائے جذبہ حب الوطنی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، اس حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نےسینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج رائیونڈ میں ان سے ملاقات کی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم...
    ڈھاکا: بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ کی جماعت کی سرگرمیاں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل کر دی گئی ہیں۔ حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں بھی ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت سیاسی جماعتوں اور ان سے منسلک اداروں پر مقدمات چلائے جا سکیں گے۔ عوامی لیگ نے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ شیخ حسینہ گزشتہ برس اگست میں عوامی دباؤ اور احتجاجی تحریک کے باعث مستعفی ہو کر بھارت فرار ہو گئی...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشتگردی قانون کے تحت پابندی عائد کردی۔ شیخ حسینہ واجد اس وقت بھارت میں خود ساختہ جلاوطنی کا شکار ہیں، جنہیں انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کے الزام میں ڈھاکہ سے گرفتاری کے وارنٹ کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں نیشنل سٹیزنز پارٹی کی قیادت میں طلبہ کا احتجاج، عوامی لیگ پر پابندی کا مطالبہ حکومتی مشیر آصف نذر نے تصدیق کی کہ پارٹی کی سرگرمیاں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ ملک کی خودمختاری، سلامتی اور مظاہرین کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ٹربیونل کے مدعیان اور گواہوں کی حفاظت کو...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ شائع کر دیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ق کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔ چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ چوہدری سالک حسین سینیر نائب صدر اور محمد طارق حسن پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔ Tagsپاکستان
    الیکشن کمیشن کے سرٹیفکیٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے صدر، چوہدری سالک سینئر نائب صدر اور طارق حسن سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق کے انٹراپارٹی الیکشن کا سرٹیفیکٹ شائع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سرٹیفکیٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے صدر، چوہدری سالک سینئر نائب صدر اور طارق حسن سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ق کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا جس میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔
    — فائل فوٹو  الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرلیا۔الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ بھی شائع کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے مطابق مسلم لیگ (ق) کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں چوہدری شجاعت حسین پارٹی صدر منتخب ہوئے۔سرٹیفکیٹ کے مطابق چوہدری سالک سینئر نائب صدر جبکہ طارق حسن سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔
    مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کاسرٹیفکیٹ شائع کر دیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ق کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ چوہدری سالک حسین سینئر نائب صدر ،محمد طارق حسن پارٹی سیکریٹری جنرل اور ڈاکٹر امجد چیف آرگنائزر منتخب ہوئے تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...
    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئند ہے۔ سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلمانی پارٹی کے سربراہ اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنی جماعت کے سربراہ نواز شریف کو سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ملکی دفاع...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ ہو گئے۔نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گا۔واضح رہے کہ جمعہ کو جاتی امراء میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعے، ہفتے اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نہروں کے ایشو پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد متاثر نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی ایک سنجیدہ سیاسی جماعت ہے۔ الحمرا آرٹس کونسل میں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انہوں ںے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان سے خوف زدہ نہیں ہے بلکہ پی ٹی آئی خود اپنے جال میں پھنس چکی ہے، ہمارے مقدمات سپریم کورٹ میں شروع ہوتے تھے اور یہیں ختم ہو جاتے تھے مگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے مقدمات ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ نہروں اور پانی کی تقسیم کے...
    اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی توجہ نہیں، سارا زور پی ٹی آئی کو کرش کرنے پر لگا ہوا ہے، ہم نے پہلے ہی پیپلز پارٹی کو کہا تھا کہ جمہوریت کو پٹڑی سے نہ اترنے دیں۔ مسلم لیگ نون اسٹیبلشمنٹ کے لیے بوجھ بنتی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دونوں جماعتیں (پیپلز پارٹی اور ن لیگ) نہروں پر سیاسی ڈراما کر رہی ہیں۔ اب یہ دونوں پارٹیاں جمہوری نہیں اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ بن چکی...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نہروں کے مسئلے پر ڈرامے کررہی ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی نورا کشتی بچپن سے دیکھ رہے ہیں۔ ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں پنجاب کے نہیں: پی پی رہنماپیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں لیکن پنجاب کے نہیں۔ فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مفادات ایک ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا منرلز بل بانئ پی ٹی آئی...
    ---فائل فوٹوز پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں لیکن پنجاب کے نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں چوہدری منظور نے کہا کہ کون سی نہر بند کر کے نئی نہروں میں پانی دیا جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت پارلیمان کے بل اور آرڈیننس کی منظوری دیتے ہیں، صدر کے پاس انتظامی کام کی منظوری دینے کا کوئی اختیار نہیں، کینالز منصوبہ کی منظوری صدر مملکت نےنہیں دی۔ پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پردھیان دے۔  ان کا کہنا ہے...
    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کا پہلا مطالبہ نئے انتخابات کرانا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر ہے۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کا پہلا مطالبہ نئے انتخابات کرانا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن  نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے کچھ وزراء بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، یہی روش رہی تو بات نہیں بنی گی۔ کراچی میں پارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ اور عاجز دھامراہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متنازع کنالز پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف رہا ہے، کوشش ہے کہ مسئلے کو حل کیا جائے،  لوگوں کے جائز خدشات ہیں۔ نگراں حکومت کے دوران ارسا نے سرٹیفکیٹ جاری کیا اور کہا کہ کنالز بنائیں پانی موجود ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی سندھ کے نمائندے نے مخالفت کی تھی، جو لوگ کہتے ہیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان پانی کے مسئلے پر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن سے دوبارہ ٹیلیفونک رابطہ ہوا، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، واٹر کارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے کا حل انتظامی اور تکنیکی بنیادوں پر کیا جائے گا، کسی صوبے کی حق تلفی نہیں ہوگی۔ Post Views: 1
    دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے متنازعہ نہری منصوبے کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان دوبارہ رابطہ ہوا ہے، جس میں مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی و بین الصوبائی امور رانا ثنااللہ نے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن سے دوبارہ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں کینالز تنازع پر ن لیگ پیپلزپارٹی آمنے سامنے، کیا پی ٹی آئی کا پی پی پی سے اتحاد ہو سکتا ہے؟ رانا ثنااللہ نے اس موقع پر کہاکہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کریں گے، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہاکہ پانی کی تقسیم انتظامی و تکنیکی مسئلہ ہے، صوبوں کے...
      لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال اور ملکی حالات کے پیش نظر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر ہاؤس پنجاب میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئیں جب کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدرگیلانی نے شرکت کی۔ کمیٹی کے کچھ رہنماؤں نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی...
    راؤ دلشاد : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگاکوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں 4بجے  شروع ہونا ہے ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اجلاس کی میزبانی کریں گے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ اجلاس میں شرکت کریں گےسینئر وزیر مریم اورنگزیب ،خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوں گے، پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور ندیم افضل چن ،سید حسن مرتضی اور حیدر علی گیلانی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،بیٹھک میں گزشتہ اجلاس کی فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گادونوں جماعتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا  اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء نے کہا ہے کہ ن لیگ پانی سمیت تمام مسائل پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر ن لیگ میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے پپپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ‎اکائیوں کے درمیان پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں، ‎پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ زمہ داری سے کرنی چاہیے۔ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول...
      لاہورپنجاب میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پاور شیئرنگ کمیٹیوں کے اجلاس کل طلب کر لیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی پارٹیوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اجلاس کل شام 4 بجے گورنر ہاوس لاہور میں ہوگا۔ پاور شیئرنگ اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شرکت کرینگے، پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضی، سید علی حیدر گیلانی، سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود شامل ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیف سیکرٹری...
    مسلم لیگ (ن)کا عوامی رابطہ مہم کیلئے لاہور میں8کروڑ کی لاگت سے سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم میں بہتری کے لیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ (ن)کے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم کیلئے نصیر آباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی آفس بنانے کیلئے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق آٹھ کروڑ کی لاگت سے نصیرآباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ میں تبدیل کیا جائے گا، لاہور سیکرٹریٹ میں ضلعی و مقامی رہنماوں کے دفاتر میٹنگ رومز بنائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ کے لیے فنڈز کا...
    ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم میں بہتری کے لیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے  پارٹی ذرائع  کے مطابق  عوامی رابطہ مہم کیلیے نصیر آباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی آفس بنانے کےلیے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔  آٹھ کروڑ کی لاگت سے نصیرآباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ میں تبدیل کیا جائے گا، لاہور سیکرٹریٹ میں  ضلعی و مقامی رہنماؤں کے دفاتر میٹنگ رومز بنائے جائیں گے۔ سیکرٹریٹ کے لیے فنڈز کا فی الحال کھوکھر فیملی از خود انتظام کرے گی، لاہور میں ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ ہی مرکزی قیادت کی سرگرمیوں کا محور ہے۔ حکومت کا مقصد پائیدار...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے + خبر نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے  انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پی پی پی کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا۔ سینٹرل الیکشن کنوینئر، فوزیہ حبیب کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیپلز پارٹی کے  انٹر پارٹی الیکشن 12 اپریل 2025ء کو سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئے۔ پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی کا  چیئرمین، ہمایوں خان  کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل گوندل (چن) کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ  کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا۔ علاوہ ازیں شجاعت حسین انٹرا پارٹی الیکشن میں ق لیگ کے صدر منتخب ہو...
    پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق ق لیگ نے طارق حسن کو پارٹی کا بلامقابلہ سیکریٹری جنرل اور چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب کیا ہے۔ق لیگ کے انٹراپارٹی الیکشن میں چوہدری شافع حسین کو بلامقابلہ پنجاب کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر محمد امجد ق لیگ کے چیف آرگنائزر جبکہ غلام مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیے گئے ہیں۔
    سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر  اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل  منتخب ہوگئے۔  انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا،چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے، چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور  ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر  اور  غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔ صرف 2 گھنٹے کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری  اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے ارکان نے شرکت کی،جنرل کونسل...
    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا۔ چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں...
    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بغضِ پیپلز پارٹی میں قابل مذمت باتیں کی ہیں۔کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ عرفان صدیقی نے صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی فورم پر نہروں کی مخالفت نہیں کی۔شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر نہروں کی مخالفت کی ہے جو تحریری شکل میں موجود ہے۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے امپائرز بھی شامل ہیں۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا آفیشل اکاؤنٹس پر 10ویں ایڈیشن کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلے جانے والی لیگ میں 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان...
    پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن آئندہ ہفتے منعقد ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی اور صوبائی سطح پرانٹرا پارٹی انتخابات آئندہ ہفتے منعقد ہوں گے،چوہدری شجاعت حسین نے باقاعدہ منظوری دے دی،طارق حسن پارٹی کے سیکرٹری جنرل نامزد، ڈاکٹر محمد امجد بدستور چیف آرگنائزر کے عہدے پرفائزرہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کے اعلی عہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئیر نائب صدر چوہدری سالک حسین، پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے نہروں کے منصوبے کو متنازعہ بنانے کا ذمہ دار پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نہروں کے منصوبے پر عوامی تائید اور آئینی تقاضے پورے کیے بغیر کام کیا گیا، تو یہ منصوبہ بھی کالا باغ ڈیم کی طرح ایک تنازعہ بن جائے گا۔ محمد علی درانی نے مزید کہا کہ نئی نہروں سے عام کسان، کاشتکار اور مقامی آبادی کو کیا فائدہ پہنچے گا؟ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مجرمانہ خاموشی عوامی ردعمل کا باعث بن رہی ہے۔ سندھ کے عوام کی بے چینی اور احتجاج کی وجہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد سیف نے نہروں کے معاملے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول تقریریں کرنے کے بجائے ابو سے پوچھ لیں کہ نہروں کی منظوری کیوں دی؟ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مرد میدان سے بھاگ گئے ہیں اور زنانہ لڑائی جاری ہے۔ مزید پڑھیں:سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وفاقی حکومت نہروں کے منصوبے پر کام کرسکے، وزیراعلیٰ سندھ پشاور سے جارہ بیان میں بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ دونوں جماعتیں حکومت میں ہیں، سب کچھ خود کر رہی ہیں لیکن بیان ایسے دے رہی ہیں جیسے اپوزیشن میں ہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ،سٹاف رپورٹر) سینئرصوبائی وزیر شرجیل انعام نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ، مسلم لیگ (ن) میں کچھ ناسمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے خطاب میں ملک کے موجودہ مسائل پر روشنی ڈالی، سندھ کے سب سے بڑے مسئلے کینالز پر واضح پالیسی بیان دیا۔ بلاول نے واضح الفاظ میں کہا کینالز نا منظور ہیں، کسی بھی صورت میں کینالز کو بننے نہیں دیا جائے گا۔ پانی کے بارے میں ابھی تک پنجاب حکومت واضح نہیں کر سکی کہ پانی کہاں سے آئے گا۔ پیپلز...
    سینئرصوبائی وزیرشرجیل انعام نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ، مسلم لیگ (ن) میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین ہڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی گڑھی خدا بخش میں منائی گئی، اس برسی میں پی پی کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری نے تاریخی خطاب کیا، خطاب میں ملک کے موجودہ مسائل پر روشنی ڈالی، سندھ کے سب سے بڑے مسئلے کینالز پر واضح پالیسی بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں کہا کینالز نا منظور ہیں، بلاول بھٹو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما، سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کو بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف یوسف رضا گیلانی بلکہ پورے سینیٹ اور پورے ملک کے لئے اعزاز ہے۔(جاری ہے) جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز سید یوسف رضا گیلانی کی بطور پارلیمنٹرین، سابق سپیکر قومی اسمبلی سینیٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے شاندار خدمات اور شاندار کارکردگی کا اعتراف ہے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دریائے سندھ پر کینالز کی تعمیر اور مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی قیادت میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم خود سرگرم ہوئے۔ پی پی قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا۔ شہبازشریف نے کہا معاملہ افہام و تفہیم اور اتفاق رائے سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سی سی آئی میں اکثریت ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، وزیراعظم مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس پر صوبوں کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ لاہور :38سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، آشنا سمیت دو ملزمان گرفتار خیال رہے کہ جنوری 2024 کے بعد سے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آج کل جاتی امرا میں پارٹی رہنماؤں سمیت دیگر لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ،کچھ روز قبل سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطااللہ لانگو نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے، ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق بلوچستان بار کے صدر میر عطا اللہ لانگو نے حالیہ صورتحال کے پیش نظر نواز شریف کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ دورہ بلوچستان ذرائع کے مطابق نواز شریف عید کے...
    ایک بیان میں پی پی سینیٹر نے کہا کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا، گورنر کامران ٹیسوری کی موجودگی میں ورکنگ ریلیشن شپ کو آگے بڑھانا ایک چیلنج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے ن لیگ سے طے معاہدہ مکمل نہ ہوسکنے کی وجہ بتادی۔ کراچی سے جاری بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے عہدے پر رہنے تک پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان طے معاہدہ مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا۔ پی پی سینیٹر...
    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے عہدے پر برقرار رہنے تک پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان طے شدہ معاہدہ مکمل نہیں ہو سکتا۔ پی پی پی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی موجودگی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ آگے بڑھانا ایک چیلنج ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت آئندہ بجٹ میں حکومت کو ووٹ...
     لاہور(آئی این پی)حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی کوارڈی نیشن کمیٹی کے گورنر ہائوس لاہور میں ہونے والے حالیہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، پیپلزپارٹی کی جانب سے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کئی مطالبات بھی پیش کئے گئے،پیپلزپارٹی نے کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کو پیپلز پارٹی کے مطالبات کے حوالے سے غلط رنگ دئیے جانے کے پیش نظر آئندہ اجلاس کے بعد مشترکہ طور پرمیڈیا کو بریفنگ دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔  میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی ندیم افضل چن، حیدر گیلانی اور حسن مرتضی نے پنجاب حکومت کے منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو شارٹ ٹرم...
    ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلباء کے ایک گروپ نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کیمپس میں مظاہرے کیے جن میں گزشتہ برس ایوان اقتدار سے بے دخل کی جانے والی عوامی لیگ پر پابندی لگانے کا پھر مطالبہ کیا ہے۔ یہ احتجاج یونیورسٹی کے ہالپارہ علاقے سے آدھی رات کے بعد 2 بجے شروع ہوا اور راجو بھاسکرجیا (مجسمہ) کے سامنے ختم ہوا۔ طلباء نے یہ مظاہرے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے اس بیان کے خلاف احتجاجاً کیے کہ حکومت کا عوامی لیگ پر پابندی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو ڈاکٹر محمد یونس نے انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران یہ بیان دیا تھا۔ اس بیان...
    جمعرات کی رات دیر گئے ایک فیس بک پوسٹ میں بنگلہ دیش کے انقلابی طالبعلم رہنما اور نو تشکیل شدہ نیشنل سٹیزنز پارٹی کے اہم عہدیدار حسنات عبداللہ نے الزام لگایا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں عوامی لیگ کی بحالی کے لیے ایک سازش کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں جاتیہ ناگورک پارٹی کا آغاز، نئے آئین سمیت ’دوسری جمہوریہ‘ کا مطالبہ عوامی لیگ کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والی بغاوت کے اہم کردار حسنات عبداللہ نے رات گئے اپنی فیس بک پوسٹ پر 11 مارچ کو کنٹونمنٹ میں اپنے اور این سی پی سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کے درمیان ممکنہ طور پر فوجی قیادت کے درمیان ہونے...
    نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ دہرا دیا۔ پیپلز پارٹی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ بیس ہزار سے زائد ووٹ لینے والے ٹکٹ ہولڈر کو بھی ترقیاتی فنڈ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نون لیگ نے پیپلز پارٹی سے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے بدلے سندھ میں حصہ مانگ لیا۔ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ دہرا دیا۔ پیپلز پارٹی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ بیس ہزار سے زائد ووٹ لینے والے ٹکٹ ہولڈر کو بھی ترقیاتی فنڈ دیا جائے۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں نئے لوکل ایکٹ...
    لاہور: پنجاب کی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولے پر بریک تھرو ہوا جہاں گورنر پنجاب کے چند مطالبات تسلیم کیے گئے اور اس حوالے سے ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ لاہور میں گزشتہ روز  گورنر ہاؤس میں ہونے والی کوارڈینیشن میٹنگ میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کی مرکزی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور الیکشن میں دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کو ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں گے، جس نے پیپلزپارٹی کی نشست پر الیکشن نہیں لڑا یا جو تیسرے چوتھے نمبر پر آئے انہیں...
    ن لیگ نے پنجاب میں پار شیئرنگ کے بدلے پی پی پی سے سندھ میں حصہ مانگ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پار شیئرنگ کے معاملے پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب میں پار شیئرنگ کے بدلے پیپلز پارٹی سے سندھ میں حصہ مانگ لیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینے کا مطالبہ دہرایا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مختلف محکموں کی چیئرمین شپ نہ ملنے اور افسران کی تعیناتی کا وعدہ پورا نہ ہونے کا شکوہ...
    مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پاؤر شیئرنگ کے معاملے پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب میں پاؤر شیئرنگ کے بدلے پیپلز پارٹی سے سندھ میں حصہ مانگ لیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینےکا مطالبہ دہرایا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مختلف محکموں کی چیئرمین شپ نہ ملنے اور افسران کی تعیناتی کا وعدہ پورا نہ ہونے کا شکوہ کیا اور  پیپلز پارٹی نے 20 ہزار سے زائد ووٹ لینے والے اپنے ٹکٹ ہولڈرز کو ترقیاتی فنڈ دینے کا مطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں نئے...
    ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز لاہور: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پاؤر شیئرنگ کے معاملے پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ نے پنجاب میں پاؤر شیئرنگ کے بدلے پیپلز پارٹی سے سندھ میں حصہ مانگ لیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینےکا مطالبہ دہرایا۔ رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے مختلف محکموں کی چیئرمین شپ نہ ملنے اور افسران کی تعیناتی کا وعدہ پورا نہ ہونے کا شکوہ کیا اور پیپلز پارٹی نے 20 ہزار سے زائد ووٹ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز  پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مل کر چلنے  اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر  اتفاق کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹیوں کا گورنر ہاؤس پنجاب میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق ہوا۔  اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت اسحاق ڈار نے کی، مسلم لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، مریم اورنگزیب اور ملک محمد احمد خان بھی شریک ہوئے جبکہ راجہ پرویز اشرف، سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن،...
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن میں مستقل تقرری نہ ہونے سے حکومتی بدنیتی واضح ہوگئی۔ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، مہنگائی نظر آ گئی: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے حکومت و اپوزیشن جماعتوں کا ڈائیلاگ ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو پیٹرول، بجلی اور گیس پر کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرول لیوی میں 10 روپے اضافے سے صارفین...
    سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کے گورنر ہائوس میں مشاورتی اجلاس کا علامیہ جاری کردیا گیا۔  جاری کردہ علامیہ کے مطابق دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کیا ہے ۔قائدین نے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کے مشاورتی جلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12 اپریل کو ہوگا ۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صوبے میں عوام کی فلاح وبہبود...
    لاہور میں پی پی اور ن لیگ کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج شام کو ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، ندیم افضل شرکت کریں گے، ن لیگ وفد میں اسحاق ڈار، رانا ثنا، مریم اورنگزیب اور سعدرفیق شریک ہوں گے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پرپاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور شیرنگ کے معاملات پر اجلاس کے بعد کمیٹی اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی گورنر ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں مسلم لیگ نون کی قیادت پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے...
      صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیاں، ترقیاتی فنڈز، بیوروکریسی میں تبادلے پیپلز پارٹی کے مطالبات اجلاس میں ن لیگ سے اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان مریم اورنگزیب ، سعد رفیق شریک ہوں گے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہو گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس آج شام 4بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیاں، ترقیاتی فنڈز، بیوروکریسی میں تبادلے پیپلز پارٹی کے مطالبات میں سے ہیں، اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے ۔ذرائع نے مزید...
    یپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیاں، ترقیاتی فنڈذ، بیوروکریسی میں تبادلے پیپلز پارٹی کے مطالبات میں سے ہیں، اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس  ہفتہ شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیاں، ترقیاتی فنڈذ، بیوروکریسی میں تبادلے پیپلز پارٹی کے مطالبات میں...
      لاہور: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہو گئے۔ پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس ہفتہ شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیاں، ترقیاتی فنڈذ، بیوروکریسی میں تبادلے پیپلز پارٹی کے مطالبات میں سے ہیں، اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے۔ مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور قاسم گیلانی پیپلز پارٹی کی طرف سے شریک ہوں گے، مسلم لیگ ن کی طرف سے اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان مریم اورنگزیب...
    ن لیگ اور پی پی کے رابطے بحال، ہفتے کو کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس کل 15 مارچ بروز ہفتہ شام 4 بجے گورنر ہاس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیاں، ترقیاتی فنڈذ، بیوروکریسی میں تبادلے پیپلز پارٹی کے مطالبات میں سے ہیں، اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مشترکہ کمیٹی...
    مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہونے کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مفاہمتی کمیٹی کا اجلاس 15 مارچ بروز ہفتہ شام 4 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوگا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام تائمز۔ پنجاب میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی تحفظات دور کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہونے کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بدھ کو اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کے امور اور پارلیمانی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔سپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو قومی اسمبلی کے جاری اجلاس، قانون سازی کے عمل، اہم پارلیمانی امور اور سولہویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جاری اپوزیشن کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے باوجود ایوان کی کارروائی کو بہتر انداز میں چلانے پر سپیکر قومی اسمبلی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا...
    پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر پی پی اور ن لیگ کی مفاہمتی کمیٹی کا اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی تحفظات دور کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہونے کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مفاہمتی کمیٹی کا اجلاس 15 مارچ بروز ہفتہ شام 4 بجے گورنر ہاس لاہور میں منعقد ہوگا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے...
    ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا مشترکہ اجلاس، مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اسلام آباد رہائشگاہ پر حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے گورنر خیبر پختونخوا کی میزبانی میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال پر مشاورت کی، اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن سے رانا ثنااللہ، امیر مقام، سردار محمد یوسف، خواجہ سعد رفیق، مرتضی جاوید عباسی نے شرکت کی۔پاکستان پیپلز پارٹی سے صوبائی صدرمحمد علی شاہ باچا، صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ، رکن...
    استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے عبد العلیم خان، جن کے پاس اس وقت تین وزارتیں ہیں، وزارت مواصلات اپنے پاس رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کی مسلم لیگ (ن) کو بھی لالچ ہے، اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما خالد مگسی بھی اسی وزارت پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ میں 21 سے زائد نئے ارکان کی شمولیت کے تقریباً ایک ہفتے بعد بھی حکومت ان نئے وزراء اور مشیروں کو قلمدانوں کی تقسیم کے بارے میں متذبذب نظر آتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو کچھ نئے وزراء کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا، لیکن ذرائع کا کہنا...