منظور حسین :ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر سینٹ انتخابات کے لئے پیپلزپارٹی کی امیدوار ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دستبردارہوگئیں۔

ثانیہ نشتر کی خالی ہونےوالی نشست پر سینٹ انتخابات کے لئےراحیلہ بی بی نے دستبردار ہونے سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کو خط لکھ دیاہے۔

پیپلز پارٹی کااس حوالے سے کہناہے کہ ن لیگ نے سینٹ انتخابات میں خاتون کی مخصوص نشست پر ہمارا ساتھ دیاتھا،اب ثانیہ نشتر کی خالی ہونےوالی نشست پر انتخابات میں ن لیگ کا ساتھ دینگے۔
 

تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی امیدوار

پڑھیں:

نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواران سے باضابطہ طور پر درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ اقدام پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق امیدواران اپنی درخواستیں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ 180-ایچ ماڈل ٹاؤن، لاہور میں جمع کروا سکتے ہیں۔

یہ نشستیں ضمنی انتخاب کے لیے خالی قرار دی گئی ہیں:

حلقہ این اے 129 (لاہور):
یہ نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی۔

حلقہ پی پی 87 (میانوالی):
احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد یہ نشست خالی قرار دی گئی۔

حلقہ این اے 66 (وزیرآباد):
احمد چھٹہ 9 مئی کیس میں نااہل قرار پائے، جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی۔

حلقہ این اے 175 (مظفرگڑھ):
جمشید دستی کی نشست خالی ہو چکی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ (ن) کی قیادت امیدواروں کے چناؤ میں میرٹ، عوامی خدمت کا ریکارڈ اور سیاسی ساکھ کو مدِنظر رکھے گی۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ جلد ان درخواستوں کا جائزہ لے کر پارٹی امیدواروں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ضمنی انتخابات مسلم لیگ ن نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی امیدوار صائمہ خالد کا سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ، ذرائع
  • ثانیہ نشتر کی خالی سینیٹ نشست کیلئے 5 امیدوار، انتخابات کل ہوں گے
  • خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا،تیاریاں مکمل 
  • خیبرپختونخوا سینیٹ ضمنی انتخاب: پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی
  • نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں
  • خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کل، پی پی امیدوار دستبردار
  • اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری
  • پی ٹی آئی کے نااہل اراکین اور میاں اظہر کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
  • اعجاز چوہدری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست؛ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری