پاکستان کیلئے ہر قربانی حاضر ہے، ن لیگ جاپان کے سرپرستِ اعلیٰ رانا ابرار احمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
---تصویر بشکریہ رپورٹر
پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے سرپرستِ اعلیٰ رانا ابرار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری پہچان، فخر اور ایمان کا حصہ ہے اور اس کےلیے تن من، دھن کی ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) جاپان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں پارٹی کے چیئرمین ملک یونس، سیکریٹری جنرل شمز بٹ، نائب صدر مرزا اکرم اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔
رانا ابرار احمد نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دشمن کی طرف سے داغا گیا ایک میزائل ان کے آبائی شہر مریدکے میں ان کے گھر کے قریب آ گرا، لیکن اس کے باوجود اہلِ علاقہ نے خوف کے بجائے جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کیا، لوگ گھروں سے باہر نکلے، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور دشمن کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم کسی دھمکی سے گھبرانے والی نہیں۔
ملک یونس نے کہا کہ جنرل عاصم منیر ایک بہادر، باوقار اور پروفیشنل سپہ سالار ہیں جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کے لیے شاندار کردار ادا کیا۔
اس موقع پر ن لیگ جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے کہا کہ بیرونِ ملک بسنے والے پاکستانیوں کا جذبہ کسی سے کم نہیں اور جاپان میں موجود ن لیگی کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
ملک یونس نے پارٹی کے صدر ملک نور اعوان اور ان کی ٹیم کی مسلسل جدوجہد اور حب الوطنی کو سراہا۔
پارٹی کے جنرل سیکریٹری شمس بٹ نے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو حالیہ سیاسی کامیابیوں پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پارٹی کی قیادت، خصوصاً نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ افواجِ پاکستان مادرِ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے رانا ابرار احمد کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کےلیے اجتماعی دعا کی۔
رانا ابرار نے تعزیت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم ایک جسم کی مانند ہے، جو دکھ اور خوشی میں ایک ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کیساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور حال ہی میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈی پی او اورکزئی خالد خان کی عیادت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور حال ہی میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈی پی او اورکزئی خالد خان کی عیادت کی۔ وزیر اعلیٰ نے خیریت دریافت کی اور ان کی اسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات بارے معلومات حاصل کی۔ وزیراعلیٰ نے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی اور فرنٹ لائن سے مقابلہ کرنے پر خالد خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خالد خان اور ان کی ٹیم نے انتہائی جوانمردی اور بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے بہادر پولیس افسران اور جوانوں پر فخر ہے، خیبر پختونخوا پولیس کی تاریخ جرات اور بہادری کی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی جاں و مال کا تحفظ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔