Daily Mumtaz:
2025-09-18@20:40:52 GMT

جارح مزاج کرکٹر دوست کی شادی کیلئے پی ایس ایل چھوڑ گئے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

جارح مزاج کرکٹر دوست کی شادی کیلئے پی ایس ایل چھوڑ گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی دفاعی چیمپئین ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلے آف مرحلے میں ٹیم کو چھوڑ کر جانے کی وجہ سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر ایلکس ہیلز دوست کی شادی میں شرکت کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں اہم معرکے سے قبل اپنی فرنچائز کا ساتھ چھوڑ گئے۔

انگلش کرکٹر اپنے دوست کی شادی میں شرکت کیلئے پاکستان سے اسپین روانہ ہوئے ہیں۔

ایلکس ہیلز بھارتی جارحیت اور ٹورنامنٹ کے دوبارہ ری شیڈول ہونے کے بعد سب سے پہلے پاکستان آنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ انگلش اوپنر نے ذاتی وجوہات کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے بجائے محض 2 میچز کیلئے اسکواڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ایلکس ہیلز 2 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے گئے تھے۔

پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایلیمنیٹر 2 لاہور قلندرز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ایس ایل

پڑھیں:

بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے  لئے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے ہے، بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا ہے،پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس پر بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔ان خیالات کااظہار انہوںنے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات   نے کہا کہ  چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی ہے۔ مودی حکومت اور ہندوتوا نظریے کو عبرتناک شکست ہوئی۔ بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ پہلگام جیسے واقعات کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہے۔ پہلگام واقعے کے حوالے سے پاکستان نے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کیلئے   ہمیشہ اپنا موثر کردار ادا کیا ہے۔ ہماری دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اپنے لئے  نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے ہے۔ بین الاقوامی اصولوں سے روگردانی کرنے والا بھارت مظلومیت کا ڈھونگ نہیں رچا سکتا۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا ہے۔ عسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت اب کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے  کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کے لوگ اس تہذیب کا حصہ ہیں جہاں روایات کو اہمیت دی جاتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ ہم مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔  پاکستان خطے میں امن  کیلئے  اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • انسان کے مزاج کتنی اقسام کے، قدیم نظریہ کیا ہے؟
  • سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہیں.سعودی وزیر دفاع
  • سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع
  • اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی
  • امریکہ کی طرف جھکاؤ پاکستان کو چین جیسے دوست سے محروم کر دے گا،علامہ جواد نقوی
  • آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟
  • ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہتھیار، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سب راز کھول دیئے
  • سیلاب نقصانات، پہلے تخمینہ پھر ریلیف کیلئے حکمت عملی: وزیراعظم
  • ایشیا کپ تنازع: پاکستان کے میچز سے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹائے جانے کا امکان
  • بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے: عطا تارڑ