ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملکی مفاد میں سیاسی اختلافات ختم کرکے آگے بڑھیں، رانا ثنااللہ کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے وفاقی اتحادی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی پر زور دیا ہے کہ سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان جاری تنازعات کو ختم کرکے سیاسی اختلافات کو سلجھائیں اور ملک کے مفاد میں آگے بڑھیں۔
گزشتہ کئی دنوں سے پیپلز پارٹی اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان سیلاب کے نقصانات کی تلافی سے لے کر چولستان کینال منصوبے کے حوالے سے پانی کے حقوق تک کئی معاملات پر تلخ کلامی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے پھر واک آؤٹ
سندھ میں حکمران پیپلز پارٹی خاص طور پر پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بیانات پر سخت ناراض ہے، جبکہ مسلم لیگ ن وفاقی حکومت کی قیادت بھی کررہی ہے۔
اس سے ایک روز قبل پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں اتحادی جماعت کے لیے واضح حمایت کے بغیر مشکلات کی وارننگ دی تھی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ موجودہ سیاسی قیادت کو چاہیے کہ وہ میز کے گرد بیٹھ کر اپنے سیاسی مسائل حل کرے اور ان مسائل کے حل کے ذریعے آگے کا راستہ نکالے۔
انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں کسی فریق کی مداخلت نہیں ہوگی، جو کہ بظاہر اداروں کی طرف اشارہ تھا، اور اس کے بجائے کہاکہ اگر سیاستدان اپنے اختلافات ختم کریں تو ادارے مدد فراہم کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر اہم شخصیات نے اس کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں کی ہیں، جن میں صدر زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی رابطہ کر کے مسئلہ حل کروانے کا کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اپنے گھر پر توجہ دے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی جلد ختم ہو جائےگی، خواجہ آصف
میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی متعلقہ حکام کو حکم دے سکتے ہیں کہ وہ متنازعہ جماعتوں کو مصالحت پر آمادہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پیپلز پارٹی رانا ثنااللہ سیاسی اختلافات مسلم لیگ ن مشیر وزیراعظم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی رانا ثنااللہ سیاسی اختلافات مسلم لیگ ن وی نیوز رانا ثنااللہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اداروں کی نجکاری کے عمل میں رکاوٹ قرار
پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے،وفاقی وزیرسرمایہ کاری
اتحادی جماعت الگ ہوتی ہے تو ہماری حکومت ختم ہو جائے گی،تقریب سے خطاب
وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) نے اداروں کی نجکاری (پرائیویٹائزشن) کے عمل میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے اس کی وجہ سے پرائیویٹائزشن کا عمل آگے نہیں بڑھ پا رہا ہے۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نجکاری کے خلاف منشور ہے یہ کوئی نئی بات نہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ سے پرائیویٹائزشن کی پالیسی رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس او ایز سالانہ 800 ارب روپے خسارہ کرتی ہیں، قومی ایٔر لائن (پی آئی اے) اور روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری جلد کرنے جا رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نجکاری کے حق میں ہے لیکن چارٹر آف اکانومی پر نہیں آ رہی۔ ’پیپلز پارٹی کے ساتھ پرائیویٹائزشن سے متعلق مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، اس کو ناراض کرنے سے ہماری حکومت نہیں رہ پائے گی، اگر اتحادی جماعت الگ ہوتی ہے تو ہماری حکومت ختم ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کمپنیاں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان آ رہی ہیں، پارلیمنٹ سے آسان کاروبار ایکٹ پاس کروایا، ڈی ریگولیشن پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔