مجھے سو فیصد یقین نہیں کہ تیسری مرتبہ صدر نہیں بن سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی عہدہ سنبھالنے کے امکان کا اشارہ دیا ہو۔ اس سے قبل لاس ویگاس، نیواڈا میں تقریب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہوگا کہ میں تین بار ملک کی خدمت کروں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں 100 فیصد یقین نہیں کہ وہ تیسری مرتبہ صدر کے لیے الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ فلوریڈا میں ہاؤس ریپبلکن ممبرز کانفرنس کے عشائیے سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے بڑی رقم جمع کرلی ہے، جسے شاید میں اپنے لیے استعمال نہیں کرسکتا لیکن مجھے اس کا 100 فیصد یقین نہیں ہے۔ اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر یقینی والی صورتحال کو شامل کرتے ہوئے ہاؤس کے اسپیکر مائیک جانسن سے پوچھا کہ مجھے یقین نہیں ہے، کیا مجھے دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہے۔؟
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی عہدہ سنبھالنے کے امکان کا اشارہ دیا ہو۔ اس سے قبل لاس ویگاس، نیواڈا میں تقریب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہوگا کہ میں تین بار ملک کی خدمت کروں۔ امریکی میڈیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مستقبل کے سیاسی منصوبوں کے بارے میں مزید قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین نہیں
پڑھیں:
میرے حلقے سے ایک افسر ہٹایا گیا اور مجھے پتا بھی نہیں خواجہ آصف کا نواز شریف سے شکوہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی گرفتاری سے متعلق تحفظات سامنے رکھے۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق خواجہ آصف نے شکوہ کیا کہ اے ڈی سی آر کی گرفتاری سے متعلق انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔ان کے حلقے سے ایک سرکاری افسر کو ہٹا دیا گیا اور انہیں اس کا پتا بھی نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے ڈی سی آر کے ذاتی معاملات سے ان کا لینا دینانہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ذاتی طور پر معاملہ دیکھنے کی یقین دہانی کروادی۔
سوات میں 14 اگست سے کرنل فتح شیر خان کے نام سے منسوب پہلی آل پاکستان ٹی20 کرکٹ لیگ کا آغاز
واضح رہے کہ سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اقبال سنگھیڑا کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیا ہے۔ وہ عام انتخابات میں ریٹرننگ افسر بھی تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ خواجہ آصف کے منظور نظر افسر تھے۔
مزید :