میرپور ماتھیلو: سونانی شر گینگ کیخلاف کارروائی، 2 مغوی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
میرپور ماتھیلو (پ ر) ایس پی اباوڑو عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے اغواء کاروں کے خلاف مسلسل کچے میں آپریشن جاری تھا، گزشتہ رات ڈی ایس پی اباوڑو عبدالقادر سومرو کو اپنے خفیہ ذرائع کے ذریعے اطلاع ملی کہ 2 مغویوں کو رونتی کچہ میں ڈاکوؤں/ اغواء کاروں کے پاس پہنچایا گیا ہے، اغواء کار دونوں مغویوں کو رات کسی بھی وقت کسی دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں، اطلاع ملتے ہی عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں ڈی ایس پی رونتی زاہد حسین میرانی، ایس ایچ او تھانہ شہید دین محمد لغاری صفیع اللہ انصاری، ایس ایچ او اباڑو محمد رمضان ملاح، ایس ایچ او کھمبڑا امام دین چانڈیو، ایس ایچ او آندل سندرانی محمد اسلم چاچڑ، انچارج کموں شہید شاہد حسین کلہوڑو اور انچارج اسپیشل ٹیم زوار حسین بوہڑ نے 6 اے پی سی چین، 8 موبائلز بمہ بھاری نفری فوراً نشاندہی والی جگہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا تو پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہو گیا، گھیرا تنگ ہوتا ہوا دیکھ کر اور گرفتاری کے خوف سے اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے دونوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں/ اغواء کاروں کے گھروں کو آگ لگا کر اے پی سی چین کے ذریعے مسمار کر دیا، مغویوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایچ او مغویوں کو
پڑھیں:
زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار
کراچی:ایس آئی یو پولیس نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے جائیداد، زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے بھتہ خور گروہ کے 3 اہم کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ کے بھتہ خورشکیل بادشاہ گروہ کے 3 اہم کارندوں تنویر، شکیل اور وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلی۔
ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان نے فرار ہونے کی نیت سے پولیس پر فائرنگ بھی کی لیکن ایس آئی یو نے حکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات سامنے آگئے۔
امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان پراپرٹی خریدنے اور بیچنے والوں کی ریکی کرتے تھے، ملزمان ایجنٹ بن کر پراپرٹی کے مالک کی تفصیلات حاصل کرتے تھے، غیر ملکی نمبروں سے مالکان کو بھتے کے فون اور دھمکیاں دی جاتی تھی۔
ایس ایس پی کے مطابق گروہ کا سرغنہ شہریوں سے اب تک لاکھوں روپے بھتہ طلب کر چکا ہے، گرفتار ملزمان کو ریکی کرنے پر 90 ہزار سے 2 لاکھ کی رقم ملتی تھی، رقم آن لائن جاز کیش اکاؤنٹ کے ذریعے بھیجی جاتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کار لفٹنگ، پولیس پر فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ کے جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔