سائٹ ایسوسی ایشن، سندھ سولڈ ویسٹ، سائٹ ایریا کوسرسبز بنانے کیلیے پُرعزم
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی(بزنس رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر طارق علی نظامانی نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کی چھتری تلے سائٹ ایریا کو صاف اور سبز بنانے کے لیے ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے انہوں نے ایم او اے کے دستخط کنندگان کے درمیان قریبی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔سائٹ کی طرح دیگر صنعتی علاقوں کے ساتھ جلد سالڈ ویسٹ لفٹنگ کا معاہدہ کیا جائے گا۔اس سال جدید جی ٹی ایس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمے کے افسران کے ہمراہ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سائٹ لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید عارف احمد زیدی، سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد عظیم علوی،چیف کوآرڈینٹر سلیم پاریکھ،سینئر نائب صدر خالد ریاض،نائب صدر ریاض ڈھیڈھی،سابق صدرکامران عربی،سابق سینئر نائب صدر سلیم ناگریا،عظیم موتی والا،کامران لاکھانی،امان نسیم،محمدطاہرگوریجا،حارث شکور، سائٹ لمیٹڈکے نذر جتوئی،فہیم الدین شیخ،سیف اللہ،ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے غلام نبی،فرحان لودھی،وحید الرحمان،راحیل و دیگر بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سائٹ ایسوسی ایشن
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم وفد کی خالد خورشید سے ملاقات، اہم علاقائی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال
ملاقات میں علاقائی اور سیاسی امور سمیت لینڈ ریفارمز بل، منرلز اینڈ مائینگ بل اور دیگر متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا، خالد خورشید نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ایک بار پھر سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چئیرمن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے وفد نے گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر خالد خورشید سے پشاور میں ملاقات کی اور اہم علاقائی اور سیاسی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں علاقائی اور سیاسی امور سمیت لینڈ ریفارمز بل، منرلز اینڈ مائینگ بل اور دیگر متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایم ڈبلیو ایم وفد کی قیادت سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم جی بی و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری کر رہے تھے۔ اس ملاقات میں علاقے کی زمینوں کو لیز پر دینے کے حوالے سے سخت اور اصولی موقف اپنانے اور اس پر ملکر عوامی امنگوں کے مطابق مزاحمت کرنے پر اتفاق ہوا۔ سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ایک بار پھر سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چئیرمن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔