ٹل سے اشیائے خورونوش لیکر 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کرم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)ہنگو کی تحصیل ٹل سے اشیائے خورونوش لے کر 120 چھوٹی گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم پہنچ گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مال بردار گاڑیوں میں اشیائے خورونوش، پھل،سبزیاں، ادویات اور دیگر سامان موجود ہے۔
(جاری ہے)
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں آٹا اور گھی نہیں مل رہا، پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کا بھی شدید بحران ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کرم سامان لے جانے والے قافلوں پر 2 مرتبہ حملے ہوچکے ہیں جس کے بعد حکومت نے کرم میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
چین کا تائیوان انتظامیہ کے حکام کے دورہ جاپان پر شدید احتجاج
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ایشیائی محکمہ کے ڈائریکٹر لیو جن سونگ نے چین میں جاپانی سفارت خانے کے چیف منسٹر اکیرا یوکوجی کو ہنگامی طور پر طلب کیا اور تائیوان انتظامیہ کے خارجہ امور کے شعبے کے سربراہ لین جیالونگ کے دورہ جاپان کے خلاف پرزور احتجاج کیا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔لیو جن سونگ نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے جو چین جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد اور دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اعتماد سے متعلق ہے۔ جاپانی فریق نے لین جیا لونگ کو دورہ جاپان کی اجازت دی تاکہ انہیں چین مخالف علیحدگی پسند سیاسی سرگرمیوں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے ، یہ ایک سنگین حد تک غلط پیغام ہے ۔ اس سال جاپانی جارحیت اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے ، اور تائیوان کی آزادی کی 80 ویں سالگرہ بھی ہے۔ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ چین -جاپان چار سیاسی دستاویزات کی روح اور تائیوان کے معاملے پر کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے اور اس فیصلے کے منفی اثرات کو ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔
Post Views: 7