سٹاک ایکسچینج میں مندی،697پوائنٹس کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر شرح سود میں توقعات کے برعکس ایک فیصد کمی کے باعث منفی اثرات ہیں۔سٹاک مارکیٹ کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں697پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے،مارکیٹ 1لاکھ 12 ہزار823پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے،گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس نے ایک لاکھ 14 ہزار کی نفسیاتی سطح گنوا دی تھی۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1ہزار 360 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 13ہزار 520پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب کل گورنر سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا تھا ، گورنر سٹیٹ بینک نے شرح سود میں100بیس پوائنٹس کی کمی کا اعلان کیا تھا، شرح سودایک فیصد کمی سے12فیصد ہوگی تھی،پہلے شرح سود 13 فیصد تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی کمی
پڑھیں:
آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نرخ مستحکم رہے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باعث ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 52ہزار روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 01ہزار روپے 783روپے کی سطح پر برقرار رہی۔