گورنر سندھ نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے آئی امریکی خاتون کو واپسی کا ٹکٹ دلوادیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے آئی امریکی خاتون کو واپسی کا ٹکٹ دلوادیا، امریکی خاتون20سالہ نوجوان سے شادی کے غرض سے کراچی آئیں تھیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گورنر سندھ نے کہا کہ میں ایئرپورٹ کا دورہ کرنے گیا تو مجھے امریکی خاتون سے متعلق معلوما ت ملیں کہ وہ ایک ہفتے سے ائیرپورٹ پر مقیم ہیں،جس پر میں نے امریکی خاتون کی واپسی کے لیے ٹکٹ دلوا کر روانہ کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لڑکے نے امریکی خاتون کو پاکستان بلا کے والدین کے دباؤ پر شادی سے انکار کردیا، خاتون کا ویزہ بھی ایکسپائر ہو چکا تھا، ویزہ ایکسپائر ہونے کی وجہ سے خاتون کراچی میں پھنس گئی اورائیرپورٹ پر ہی رہنے لگیں۔ پولیس نےمزید کہاکہ خاتون کو مزید 15دن کا ویزہ ملا ہے، آج امر یکا روانہ کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون خاتون کو
پڑھیں:
ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا گیا
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا۔
ایک بیان میں آئی جی سندھ نے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر مزید سختی کریں گے، جن کے پاس ہیلمٹ نہیں ہوگا اس کی موٹر سائیکل بند کرکے ہیلمٹ لانے کا کہا جائے گا، چاہتے ہیں ٹریفک پولیس عوام دوست ہو۔
آئی جی سندھ نے ڈکیتی کی وارداتوں کے حوالے سے کہا کہ 400 ڈاکووں کوگرفتارکیا گیا ہے۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ہزار تفتیشی افسر بطور اے ایس آئی بھرتی ہوکر جوائن کریں گے تو بڑا فرق پڑے گا، کوئی پولیس افسر جرم کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کے خلاف کریمنل کارروائی ہوتی ہے، کیسز پولیس افسران کے خلاف رجسٹرڈ ہوئے اورکارروائیاں بھی ہورہی ہیں۔