چیمپئینز ٹرافی؛ اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام 100 مکمل! فنشنگ کی جارہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کا تعمیراتی کام 100 فیصد مکمل ہوگیا، 31 جنوری تک فنشنگ کا عمل بھی مکمل ہو جائے گا۔
پروجیکٹ منیجر بلال چوہان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں قائم کردہ نئی زیر تعمیر عمارت میں فنشنگ کا عمل جاری ہے،گراؤنڈ فلور پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اور اینٹی ڈوپنگ کے علاوہ میچ آفیشلز کے کمرے تیار کر لیے گئے ہیں۔
پہلی منزل پر دونوں ڈریسنگ روم اپنی تیاری کی آخری منزل پر ہیں، تیسرے اور چوتھے فلور پر جدید سہولیات سے اراستہ 24 ہاسپٹلیی باکسز بھی مکمل ہونے کے قریب ہیں، تاہم چوتھی منزل پر چیئرمین باکسز اور ایڈمن بلاک کی تیاری کا کام کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کا معاملہ؛ بھارتی میڈیا نے پھر واویلا شروع کردیا
عمارت میں جدید طرز کی دو لفٹ نصب کر دی گئی ہیں، بیرونی لفٹ اگلے چند روز میں لگ جائے گی، نئی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر وی وی آئی پی انکلوثرز میں کام مکمل ہونے کے قریب ہے، اہم شخصیات کیلئے گیلری بھی جلد تیار ہوجائے گی۔
اسی طرح ماجد خان اور ظہیر عباس کے نام سے منسوب وی وی آئی پی انکلوثرز میں بھی تعمیراتی کام جاری ہے، ایل ای ڈی لائٹس کی بدھ کو بندرگاہ سے کلیئر ہو جانے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتیوں کیساتھ فرینڈلی کیوں ہورہے ہو؟ معین خان بھڑک اُٹھے
اسٹیڈیم میں تمام 6 ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کا بنیادی کام مکمل ہوگیا ہے، لائٹس بھی اگلے چند روز میں نصب کر دی جائیں گی، اسٹیڈیم کیلئے دونوں ڈیجیٹل اسکرینز بھی دبئی پہنچ گئی ہیں.
امریکی ماہرین کی زیر نگرانی اگلے چند روز میں ڈیجیٹل اسکرینز کو بھی نصب کردیا جائے گا، 80 بائی 30 فٹ کی بڑی اسکرین وسیم اکرم انکلوژر کے سامنے نصب کی جائے گی جبکہ انتخاب عالم انکلوژر کے سامنے 20 بائی 30 فٹ کی ڈیجیٹل اسکرین نصب ہوگی.
مزید پڑھیں: "چیمپئینز ٹرافی؛ بمراہ فٹ ہوگئے تو معجزہ ہوگا"
اسٹیڈیم میں فرنیچر بھی بدھ تک اسٹیڈیم پہنچ جائے گا، میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کی کار پارکنگ کے لیے موثر انتظامات کیے جارہے ہیں، سندھ حکومت نے اسٹیڈیم کے سلسلے میں بلدیہ عظمی کراچی کو خصوصی تعاون کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گرین شرٹس پروٹیز پر پلٹ کر وار کرنے کے لیے تیار
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پہلا میچ ہارنے والے گرین شرٹس پروٹیز پر پلٹ کر وار کرنے کیلیے تیار ہیں۔ پاکستان کو سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔
پاکستان ٹیم نے جیت کے لیے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی ہے، شائقین نے بھی بابر اعظم سے بڑی اننگز کی امیدیں لگالیں۔
???? Training in Lahore! Pakistan team in action at Gaddafi Stadium ahead of the 2nd T20I against South Africa ????????????????????#PAKvSA #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/S7DsnNJ3if
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 30, 2025قذافی اسٹیڈیم کی پچ سے اسپنرز کو مدد ملنے کی توقع ہے۔
میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ راولپنڈی میں سیریز کے پہلے میچ میں پروٹیز نے 55 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔