پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے بین الاقوامی رابطہ کاری سے متعلق بنائی گئی کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے نئی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر تعلقات اور رابطہ کاری سے متعلق نئی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی سربراہی بطور کنونیئر ذلفی بخاری کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے بنائی گئی نئی کمیٹی میں ڈاکٹر شہباز گل، عاطف خان اور سجاد برکی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی بین الاقوامی سطح پر مختلف امور پر پی ٹی آئی کے لیے روابط کرے گی، نئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی روابط سے متعلق ایک کمیٹی گزشتہ روز تشکیل دی گئی تھی، جس میں سلمان اکرم راجا، علی اصغر، خدیجہ شاہ، ولید اقبال اور سجاد برکی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بین الاقوامی رابطہ کاری عمران خان کمیٹی تحلیل نئی کمیٹی تشکیل نوٹیفکیشن جاری وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی رابطہ کاری کمیٹی تحلیل نئی کمیٹی تشکیل نوٹیفکیشن جاری وی نیوز بین الاقوامی رابطہ کاری نئی کمیٹی تشکیل کے لیے

پڑھیں:

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تشکیل دے دی گئی

نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا قیام الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 (پیکا) کے سیکشن 29 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز ۔ وفاقی کابینہ نے پیکا ایکٹ کے تحت اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) قائم کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا قیام الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 (پیکا) کے سیکشن 29 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے جو کہ 4 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔   واضح رہے کہ 4 اپریل کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے پہلے ڈائریکٹر جنرل پروارالدین سید کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا۔ وفاقی پلان کے مطابق کابینہ نے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اور سوشل میڈیا کمپلینٹ کونسل بھی قائم کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا سعودی ،ایرانی ہم منصب سے رابطہ، سلامتی کمیٹی فیصلوں سے آگاہ کیا
  • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تشکیل دے دی گئی
  • وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی تشکیل دیدی
  • وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کا نظام بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • وزیراعظم کی تشکیل کردہ ’کارکردگی کمیٹی‘ کیا کارنامہ انجام دے گی؟
  • پی ٹی آئی نے قائمہ کمیٹی داخلہ میں عمران خان سے ملاقات کا معاملہ اٹھا دیا
  • وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • حکومتی کارکردگی کے نظام کی بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل،وزیر خزانہ کنوینر مقرر
  • وزیراعظم نے FBR کا جائزہ ماڈل تمام وفاقی ملازمین پر لاگو کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی