سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلع عبداللہ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ خوارج نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، اس دوران دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سے ٹکرا دی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خود کش بمباروں سمیت 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے، جن میں نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ایس پی آر بلوچستان چیک پوسٹ پر حملہ خودکش حملہ آور سیکیورٹی فورسز شہید ہلاک وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر بلوچستان چیک پوسٹ پر حملہ خودکش حملہ ا ور سیکیورٹی فورسز شہید ہلاک وی نیوز سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر چیک پوسٹ پر کی کوشش

پڑھیں:

مستونگ میں آپریشن، میجر، سپاہی شہید، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی +اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین شہید ہوئے۔31 سالہ میجر زیاد سلیم کا تعلق خوشاب، سپاہی ناظم حسین کا تعلق جہلم سے ہے۔ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ علاوہ ازیں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کی تعریف کی۔ جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور سپاہی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور خاندان کے سوگواران کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہر زاہدان میں عدالت پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 شہری شہید، 3 دہشتگرد ہلاک
  • مستونگ میں آپریشن، میجر، سپاہی شہید، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام
  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • سیکیوٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت دو جوان شیہد
  • مستونگ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی مادرِ وطن پر قربان
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 3 دہشتگرد جہنم واصل، 2 جوان شہید