پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1489 پوائنٹس کی بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
شرح سود میں کمی کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا دن منفی رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 1489 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔
پی ایس ایکس کے بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1489 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 2209 پوائنٹس کے بینڈ میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔
حصص بازار میں آج 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔
دوسری جانب، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 158 ارب روپے کی کمی ہوئی اور یہ 13 ہزار 770 ارب روپے تک محدود ہوگئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-11
مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری اور گردونواح میں منشیات اور مین پوری کا کاروبار رک نہ سکا۔ نوجوان نسل نشے کی عادی بن گئی۔ سول سوسائٹی کا چیف سیکریٹری اور آئی۔جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مٹیاری ضلع کے ہیڈکواٹر شہر مٹیاری اور گردو نواح کے شہروں الہ ڈینو ساند۔ شاہپور۔ پلیجانی۔ اڈیرولعل۔ کھیبر اور کھنڈو سمیت چھوٹے بڑے گاؤں میں منشیات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے۔ مٹیاری شہر کے پیرزادہ علاقے میں ہیروئن کا کاروبار کئی سال سے جاری ہے۔ ہیروئن کا نشہ کرنے کے باعث کئی نوجوان موت کا شکار بن گئے جبکہ کئی لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ مٹیاری شہر کے باقیل پوتہ محلے میں شراب اور مین پوری کا کاروبار بھی جاری ہے جس کے باعث نوجوان نسل تیزی سے نشے کی عادی ہو رہی ہے۔