کراچی: گلشن جمال میں بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شخص کو لوٹ لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
علامتی تصویر۔
کراچی کے علاقے گلشن جمال میں بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شخص کو لوٹ لیا گیا۔
متاثرہ شہری نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ محمود آباد میں نجی بینک سے رقم نکلوائی تھی۔
پولیس کے مطابق شہری نے واقعے کی رپورٹ شارع فیصل تھانے میں جمع کرائی ہے۔
متاثرہ شہری کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار 3 مسلح ڈاکو بینک سے پیچھا کر رہے تھے۔ ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل گاڑی کے آگے روکی اور اسلحے سے گاڑی کا سائیڈ شیشہ توڑا۔
شہری کے بیان کے مطابق 50 لاکھ روپے سیٹ کے نیچے رکھے تھے، جو ڈاکو چھین کر لے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق رقم چھیننے سے متعلق رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: مکان کی چھت سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے سرجانی سے 11 سال کی بچی کی لاش گھر کی چھت سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ خودکشی کا ہے، مزید حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آسکیں گے۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق بچی کی گردن پر پھندے کے نشانات ہیں، بظاہر تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے، اہلِ محلہ نے لاش کی موجودگی پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت ارتضیٰ علی کے نام سے ہوئی ہے، جس نے چند ماہ قبل ایمن نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔ مقتول اپنی سسرال آیا ہوا تھا کہ اس دوران سسر افتخار نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور گزشتہ رات بھی جھگڑے کے بعد والدہ گھر سے چلی گئی تھی، مبینہ خودکشی کے وقت بچی گھر پر اکیلی تھی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں زیادتی یا قتل کے شواہد نہیں ملے، حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہوں گے۔