بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 خارجی ہلاک، 9 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
بنوں ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 27 جنوری کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے دوران 3 خارجی ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
ایران کے جنوبی شہر زاہدان میں دہشتگردانہ حملہ، کم از کم 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی
ایران کے جنوبی صوبے سیستان و بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں ایک دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری میڈیا’پریس ٹی وی‘ کے مطابق، دھماکہ شہر کے ایک مصروف علاقے میں ہوا، جہاں عام شہری موجود تھے۔ حملے کی نوعیت اور ذمہ داری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، تاہم حکام نے ابتدائی طور پر اس واقعے کو دہشتگردی کا حملہ قرار دیا ہے۔
زاہدان، جو ایران کے شورش زدہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے، ماضی میں بھی شدت پسند گروپوں کے حملوں کی زد میں آتا رہا ہے۔ اس علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور علیحدگی پسند تحریکوں کے سبب سیکیورٹی صورتحال طویل عرصے سے کشیدہ رہی ہے۔
ایرانی حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت اور ان کے معاونین کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، اور جلد مکمل تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
مزید اطلاعات آنے پر خبر کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران دہشتگردی زاہدان