اوگرا نے ملتان کے قریب ایل پی جی باوزر میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اوگرا) نے ملتان کےقریب ایل پی جی باؤزر میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
اوگرا نے اس حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے ایل پی جی کے آگ اور دھماکے کا واقعہ صنعتی اسٹیٹ ملتان کے قریب پیش آیا۔
اوگرا کے ترجمان کے مطابق واقعہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔
ریسکیو حکام کے مطابق باؤزر کے ٹکڑے قریبی آبادی پر گرنے سے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اوگرا کے ترجمان کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک غیرقانونی مقام پر ایل پی جی باؤزر سے سلنڈرز میں ایل پی جی منتقل کی جا رہی تھی، اس غیرقانونی اور غیرمحفوظ عمل کے دوران باؤزر سے بہت زیادہ دیر تک ایل پی جی کا اخراج ہوا۔
اوگرا ترجمان کے مطابق تحقیقات کیلئے انسپکٹر تعینات کیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ اور حالات معلوم کیے جاسکیں، تحقیقات اور رپورٹس کی تکمیل کے بعد اوگرا سخت کارروائی کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبکراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے مطلوب ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کی گئی ہے، ملزم نے 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم نے قتل، اقدامِ قتل کی 11 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلے، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔