Jasarat News:
2025-08-01@11:25:23 GMT

آئی سی سی نے 2024 کے بہترین کرکٹر کا اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

آئی سی سی نے 2024 کے بہترین کرکٹر کا اعلان کردیا

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کے بہترین کرکٹر کا اعزاز بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو دیا۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کی بدولت سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ برائے آئی سی سی مین کرکٹر آف دی ایئر 2024  نام کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ ایوارڈ بمراہ کو تمام فارمیٹس میں مسلسل اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا۔ اس سے قبل جسپریت بمراہ نے آئی سی سی مین ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔

واضح رہے کہ بمراہ پانچویں بھارتی کرکٹر بنے ہیں جو یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے، اس سے پہلے راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، روی چندرن اشون، اور ویرات کوہلی بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

جسپریت بمراہ نے 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے 8میچز میں 15 وکٹیں حاصل کیں، جن میں جنوبی افریقا کے خلاف فائنل میں 2وکٹیں شامل ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں بمراہ نے 13 میچز میں 71 وکٹیں حاصل کیں، جو 2024 میں کسی بھی باؤلر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ اس کے ساتھ وہ تیز ترین 200 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر بھی بن گئے۔

دیگر اعزازات:

ویمن کرکٹر آف دی ایئر: نیوزی لینڈ کی میلی کیر کو 43 وکٹیں، 14 کیچز اور 651 رنز اسکور کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر: بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے مین کے ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا، جبکہ ویمن ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی میلی کیر کے نام رہا۔

ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر: مین کے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی اور ویمن ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھارت کی سمرتی مندھانا نے جیتا۔

ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر: سری لنکا کے کمندو میندس اور جنوبی افریقا کی انیری ڈرکسن کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے اعزازات ملے۔

امپائر آف دی ایئر: انگلینڈ کے رچرڈ اللنگ ورتھ کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ

پڑھیں:

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز، ویسٹ انڈیز کا 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں کھلائے گئے اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

سلیکٹرز نے الزاری جوزف، ایون لوئس، برینڈن کنگ اور شیمرون ہیٹمائر کو پاکستان کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیا  اور ان کی جگہ اسکواڈ میں شمار جوزف، کیاسی کارٹی، ایلیک ایتھاناز اور جانسن چارلس کو شامل کر لیا۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ:

شائے ہوپ (کپتان)، جیول اینڈریو، ایلیک ایتھانز، جیدیا بلیڈز،کیاسی کارٹی، جونسن چارلس، روسٹن چیز اور میتھیو فورڈ، جیسن ہولڈر، شمار جوزف، عقیل حسین، گوداکیش موتی، شریفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ

متعلقہ مضامین

  • پہلا ٹی 20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا دیا، صائم ایوب بہترین کھلاڑی قرار
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
  • پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز، ویسٹ انڈیز کا 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کو شدید طوفانی جھکڑ کا سامنا، 25 مسافر زخمی، ہنگامی لینڈنگ
  • احسن اقبال کی این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل نو، آبادی 24.15 کروڑ تک منجمد کرنے کی سفارش
  • سندھ حکومت کا یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان
  • سندھ میں یوم آزادی کےحوالے سے گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام کا اعلان
  • سعید اجمل کی آسٹریلیا چیمپئنز کیخلاف تباہ کن بولنگ، 6 وکٹیں لے اڑے
  • تین حلقوں میں ضمنی الیکشن کا اعلان ؛شیڈول جاری
  • رضا ربانی کی احسن اقبال کے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق بیان کی مذمت