بھارتی کپتان روہت شرما اہم میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما، یشسوی جیسوال اور شریاس ایر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے پیشِ نظر آئندہ ماہ رانجی ٹرافی میں ممبئی کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔
آسٹریلیا کے خلاف خراب کارکردگی کے سبب سابق کرکٹرز نے بھارتی بلے بازوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔
جس کے بعد روہت شرما نے واپس ممبئی جبکہ ویرات کوہلی نے 2012 کے بعد دہلی کی جانب سے پہلا میچ کھیلنےکا فیصلہ کیاتھا۔
دوسری جانب ویرات کوہلی اور کے ایل راہول 30 جنوری سے شروع ہونے والے ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔ ممبئی کے تینوں کھلاڑیوں نے رانجی کے گزشتہ راؤنڈ میں حصہ لیا تھا۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ناگ پور میں 6 فروری (رانجی ٹرافی کا آخری راؤنڈ ختم ہونے کے چھ روز بعد) سے ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
9 مئی کیس میں 10، 10 سال کی سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں سزا پانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔
کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کی بزرگ خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کی جانب سے 9 مئی شیر پاؤ پُل کیس میں 10 سال کی سزا دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو خود آزاد نہ ہو وہ ہمیں کیا آزادی دے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں آج بھی وہیں کھڑی ہوں جہاں آج سے دو سال پہلے تھی اور اپنے مقصد، نظریے یا جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹوں گی۔
سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لیے قربانی دے رہے ہیں اور ہماری قربانی آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ہم نظریاتی کارکن ہیں اج بھی اپنے نظریے پر قائم ہیں، یہ سزائیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔
میاں محمود الرشید نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی حق کو سچ پر کھڑے ہیں ہم اس لڑائی میں ان کی شانہ بشانہ ہیں، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اس اقدام سے نفرت مزید بڑھے گی۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت میں قرآن مجید پر حلف دینے کو تیار تھا کہ نو مئی واقعات میں میرا کوئی کردار نہیں ہے، عدالتی فیصلے میں رہائی کی خبر سن کر خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ساتھیوں کی سزاؤں کا سن کر دل رنجیدہ ہے میری طرح دیگر ساتھی بھی بے قصور ہیں۔