بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ،تبدیلی کا امکان ،سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ،تبدیلی کا امکان ،سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ۔سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کی مشکلات بڑھنے والی ہیں۔ان کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بیگم کی رپورٹس پر کاروائی کی جا سکتی ہے اور بطور وزیر اعلی انہیں ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کاشف رفیق نے مزید کہا کہ پارٹی صدارت ، چیئرمین پی اے سی کی کرسی کے بعد وزارت اعلی کے پی بھی عاطف خان گروپ کے پاس جا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بابر سلیم اور شکیل خان ،شہرام تراکئی اور عاطف خان کا گروپ اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہے۔
کے پی میں شیخ وقاص اکرام علی امین گنڈا پور کے سفارشی تھی انہیں بھی سائیڈ لائن کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزات اعلی کیلئے بشری بیگم بابر سلیم سواتی کی سپورٹ کر رہی ہیں جبکہ مراد سعید سہیل آفریدی کو سپورٹ کر رہے ہیںاس لیے آنے والے دنوں میں وزارت اعلی کی کرسی پر بھی کوئی نیاچہرہ آسکتاہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عاطف خان گروپ کی رپورٹس کاشف رفیق پی ٹی آئی کے پی میں
پڑھیں:
افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران کی بانی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔
درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کی جانب سے دائر کی گئی، ملاقات کی درخواست کرنے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے، اہم ملاقات کی اجازت دے دی جائے، اہم اور قومی ایشوز پر جلد از جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے، بانی پی ٹی آئی سے اہم امور پر مشاورت کرنی ہے۔
عدالتی عملے نے ملاقات سے متعلق درخواست وصول کرلی، درخواست اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔