موجودہ اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں کرےگی، رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں کرےگی، اگر یہ معاملات سڑکوں پر حل کرنا چاہتے ہیں تو پھر قانون اپنا راستہ خود لے گا، یہ اس سے قبل بھی تین بار یہ تجربہ کرچکے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کا سیاسی رویہ ہی یہی ہے، ہم آج بھی مذاکراتی کمیٹی میں موجود تھے لیکن تحریک انصاف بات چیت سے بھاگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی مذاکراتی اجلاس میں بیٹھتی تو توقعات سے کچھ زیادہ ہی لے کر جاتی، عرفان صدیقی
انہوں نے کہاکہ 2018 میں پی ٹی آئی کی حکومت آر ٹی ایس بٹھا کر لائی گئی تھی، جب اس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی بات ہوئی تو عمران خان نے جوڈیشل کے بجائے پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا تھا۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان نے 10 سے 12 سال میں ملکی سیاست کو نقصان پہنچایا، آج تحریک انصاف مذاکرات میں شریک ہوتی تو ہم ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دیتے، جب بھی سیاستدان ٹیبل پر بیٹھتے ہیں تو کوئی نا کوئی راستہ نکل آتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی مسئلہ سڑک پر ہی حل کرنا چاہتی ہے تو پھر آکر دیکھ لیں، اگر یہ قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون اپنا راستہ خود لے گا اور ایسا پہلے بھی ہوچکا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان کا حال یہ ہے کہ کوئی انہیں بیک ڈور مذاکرات کی بات سنا دیتا ہے تو اسی میں ان کے دو دن گزر جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں حکومت سے مذاکرات ختم، مگر پاکستان کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوسکتی ہے، شیخ وقاص اکرم
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کردیے ہیں، جس کے بعد حکومت کا مؤقف ہے کہ ہم 31 جنوری تک انتظار کریں گے، اگر پی ٹی آئی نے رابطہ نہ کیا تو مذاکراتی کمیٹی تحلیل کردی جائےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی حکومت پی ٹی آئی مذاکرات رانا ثنااللہ عمران خان مذاکرات مشیر وزیراعظم ملکی سیاست وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی حکومت پی ٹی ا ئی مذاکرات رانا ثنااللہ مذاکرات ملکی سیاست وی نیوز انہوں نے کہاکہ رانا ثنااللہ پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
27 ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو، اتفاق رائےکے بغیر کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ 27 ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو، 27 ویں ترمیم پر ابھی مشاورت کا آغاز ہوا ہے، اتفاق رائےکے بغیر کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوگی۔
جیو نیوز کے پروگرام ' آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جن چیزوں کا ذکر بلاول بھٹو نے کیا کونسی چیز ہے جو زیربحث نہیں رہی؟ ان چیزوں پر تو گفتگو دو چار ماہ سے ہو رہی ہے، اتحادیوں اور دیگر سے بات کریں گے، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد چیزوں کو سامنے لائیں گے۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایسی دستاویز لوگوں کے درمیان لائیں جس پر اتفاق ہو یہ زیادہ مناسب ہوگا، اتفاق رائےکے بغیر کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوگی، ترمیم اگر آرہی ہے تو اس میں جمہوریت کے لیے کوئی خطرے کی بات نہیں،27 ویں ترمیم پر ابھی مشاورت کا آغاز ہوا ہے، اسٹیک ہولڈز سے مشاورت ہوگی۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں ہمارا پہلے دن سے مؤقف ہےکہ آئینی عدالت بننی چاہیے، سب کی رائے ہے اگر آئینی عدالت ہو تو بہتر اور پائیداری سے معاملہ چل سکتا ہے، آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ کی تجویز پی ٹی آئی نے دی تھی، پیپلزپارٹی کا آئینی عدالت پر اتفاق ہے، میثاق جمہوریت پر دستخط ہیں، ججز کے ٹرانسفر کا اختیار حکومت کو نہیں جوڈیشل کمیشن کو ہونا چاہیے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ این ایف سی پر بات شروع ہوگی تو پتا چلےگا کون ناراض اور کون راضی ہے، اپوزیشن میں تو دوڑ لگی ہےکہ کون زیادہ جارحانہ انداز اپنائے اور اس کی تعریف ہو۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ہماری بات کرادیں، وزیراعظم نے دو مرتبہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے بات کی۔
تائیوان پر حملے کی صورت میں چین کو نتائج کا اندازہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
مزید :