Islam Times:
2025-06-15@22:48:32 GMT
گورنر انیشی ایٹو اور جامعہ کراچی کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی میں تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے طلبہ سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا، آئی ٹی کورس کرنے والے طلبہ کو جامعہ کراچی سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر انیشی ایٹو اور جامعہ کراچی کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے۔ تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کے طلبہ سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا، آئی ٹی کورس کرنے والے طلبہ کو جامعہ کراچی سرٹیفکیٹ جاری کرے گی، سرٹیفکیشن کے بعد آئی ٹی کورسز کرنے والے یہ نوجوان 10 سے 15 ہزار ڈالرز سے زائد ماہانہ کمائیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا سماجی انقلاب لانے سے پہلے فکری انقلاب لازمی ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جامعہ کراچی
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق طالبعلم رہنما اور کراچی میں پختون کمیونٹی کے فعال راہنماء ملک ارشد کنڈی کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق طالبعلم رہنما اور کراچی میں پختون کمیونٹی کے فعال راہنماء ملک ارشد کنڈی نےگورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے سندھ، بالخصوص کراچی میں مستقل بنیادوں پر مقیم خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد کو درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔(جاری ہے)
گورنر فیصل کریم کنڈی نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ میں آباد پختون باشندوں کے مسائل کے حل کے لیے وہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں بھی ان مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہوں اور آئندہ بھی بھرپور کوششیں جاری رکھوں گا۔ملک ارشد کنڈی نے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکا کردار صوبہ کے عوام اور ملک بھر کی پشتون کمیونٹی کے لیئے قابل فخر ہے