ٹرمپ کا مودی سے ٹیلی فونک رابطہ‘ منصفانہ تجارتی تعلقات پر زور
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں امریکی ساختہ سیکورٹی سامان خریدنے اور منصفانہ دوطرفہ تجارتی تعلق قائم کرنے پر زور دیا ہے۔ رائٹرزکے مطابق وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان بات چیت سود مندرہی۔وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماں نے تعاون کو مزید بڑھانے اور وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کشمیر تنازع پر ٹرمپ کی لاعلمی، 1947 کا مسئلہ 1500 سال پرانا بنا دیا
ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کشمیر مسئلے کی تاریخ کو بری طرح مسخ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازع "ایک ہزار یا شاید 1500 سال پرانا" ہے حالانکہ یہ تنازع 1947 میں برصغیر کی تقسیم کے بعد شروع ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیا
صدر ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کریں گے تو انہوں نے اس کا واضح جواب دینے سے گریز کیا۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان اور بھارت، دونوں کے لیڈروں کو جانتے ہیں اور مسئلے کے حل کے لیے پُرامید ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے اقدامات پر پاکستان نے بھی سخت ردعمل دیا ہے۔