Jasarat News:
2025-07-29@15:47:12 GMT

سانگھڑ واقعے کے خلاف جماعت اسلامی کی قرار داد

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے مقامی و ضلعی امراء کا اجلاس امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ رفیق منصوری کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں قرار داد کے ذریعے گزشتہ روز چوٹیاری تھانے کی حد میں ہونے والے 3 افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کی حمایت کرکے کوئی بھی حکومت زیادہ عرصہ اقتدار میں نہیں رہ سکتی، کوئی چاہے کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو لیکن ظلم خالق کائنات کو بالکل پسند نہیں، اس لیے حکومت ہوش کے ناخن لے، قاتلوں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سانگھڑ شہر کی حالت دیکھ کر لگ رہا ہے کہ حکومت قاتلوں کے سامنے بالکل بے بس ہو چکی ہے، پورا شہر سراپا احتجاج ہے، کاروباری مراکز، شہر روڈ راستے ٹریفک بند ہونے کے باجود حکومت اور پولیس فورس ٹس سے مس ہونے کے لیے تیار نہیں، آئی جی سندھ، وزیر اعلیٰ و اعلیٰ اختیاراتی ادارے مذکورہ واقعے کا نوٹس لیں اور سانگھڑ کے مظلوم عوام کو انصاف فراہم کریں، جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے اجلاس میں مقامی جماعتوں کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ اور فیصلہ کیا گیا کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا، کارکن سازی میں اضافہ ہو گا اور قوم کو ظلم کے خلاف اور اسلامی نظام کے غلبے کے لیے منظم اور بیدار کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

وزیر مملکت طلال چوہدری کی منصورہ آمد، لانگ مارچ کے روٹ پر اتفاق

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم سے ملاقات کی  جس میں کوئٹہ سے آنے والے لانگ مارچ کے روٹ اور سکیورٹی انتظامات پر اتفاق ہوگیا۔
ملاقات کے دوران طے پایا کہ لانگ مارچ کے شرکاء مظفرگڑھ سے ہوتے ہوئے ملتان اور لاہور پہنچیں گے۔
طلال چوہدری نے یقین دہانی کرائی کہ مارچ کے شرکاء کو ملتان اور لاہور تک سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کمیٹی “حق دو بلوچستان” کے منتظمین سے بات چیت کرے گی اور کوشش کی جائے گی کہ لانگ مارچ لاہور میں ہی اختتام پذیر ہو۔
لاہور پہنچنے کے بعد اسلام آباد جانے سے متعلق مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی آئین کے مطابق عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ حکومت بلوچ عوام کے مسائل کے حل کے لئےسنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

لیاقت بلوچ نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان کے عوام کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور لانگ مارچ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنائے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن
  • کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دینگے، حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی کا وطیرہ ہی الزام تراشی، نفرت، جھوٹ اور منافقت ہے، ترجمان سندھ حکومت
  • پہلگام حملے پر حکومت نے پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیئے.پی چدمبرم
  • حق دو بلوچستان تحریک کو اسلام آباد جانے کا موقع نہیں دیں گے، طلال چودھری
  • صحت معالجہ حکومت کی ذمہ داری ؛ حکومت نئے ادارے بنانے کی بجائے نجکاری کررہی ؛امیرالعظیم
  • وزیر مملکت طلال چوہدری کی منصورہ آمد، لانگ مارچ کے روٹ پر اتفاق
  • بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات سے محروم رکھنا جمہوریت کی توہین ہے، عبدالواسع
  • ملک پر ظلم کا نظام مسلط ہے، آئین تو موجود ہے، اس پر عمل نہیں ہوتا، حافظ نعیم
  • آئین موجود‘ عمل نہیں‘ جج بھی غیر مطمئن ہیں: حافظ نعیم