Jang News:
2025-04-25@11:36:59 GMT

کوئٹہ: امریکا سے آئی 13 سالہ لڑکی کے قاتل والد اور ماموں نکلے

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

کوئٹہ: امریکا سے آئی 13 سالہ لڑکی کے قاتل والد اور ماموں نکلے


کوئٹہ میں امریکا سے واپس آئی 13 سال کی لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔

کوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں 13 سال کی لڑکی کے قتل کے کیس میں والد اور ماموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ والد نے سالے کے ساتھ مل کر بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

کوئٹہ، 13 سالہ امریکی شہر ی لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج

کوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں فائرنگ سے 13 سالہ امریکی شہر ی لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعہ میں لڑکی کےوالد اور چچا شامل تفتیش ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی کے قتل کا کیس سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ منتقل کر دیا گیا ہے۔

دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ بیٹی کے ویڈیوز بنانے پر اعتراض تھا۔

ملزمان نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ گھر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیٹی شدید زخمی ہوئی تھی، اسے ہمسائیوں کی مدد سے اسپتال پہنچایا گیا جہاں دورانِ علاج وہ دم توڑ گئی۔

مقتولہ کے والد نے بتایا تھا کہ وہ 28 سال سے امریکا میں تھا، 15 جنوری کو بچوں کے ہمراہ پاکستان واپس آیا تھا، 13 سال کی حرا امریکی شہری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: لڑکی کے قتل کا

پڑھیں:

پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور

اسلام آباد:

پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے پیش نظر پاکستان امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور  کررہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے تیل خریدنے کی تجویز  دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عارضی طور پر 90 دن کے لیے معطل ہے۔

پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے لیے اس وقت واشنگٹن میں موجود  ہے

دوسری جانب سعودی عرب نے تیل کے لیے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی سہولت بھی دی ہے۔

یاد رہے کہ 2024 میں پاکستان نے 5.1 ارب ڈالر کا تیل درآمد کیا تھا۔ امریکا کو پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر تجارتی خسارہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے سوتی دھاگا، سویابین خریدنے پر آمادہ ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف سے سب سے زیادہ ٹیکسٹائل سیکٹر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بچوں کے علاج کیلئے بھارت جانیوالی حیدرآباد کی فیملی مشکلات کا شکار
  • راولپنڈی میں 4 سالہ بچہ والد کی پستول سے کھیلتے ہوئے اتفاقیہ گولی لگنے سے جاں بحق
  • کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حافظ قرآن جاں بحق، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
  • پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر غور
  • پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور
  • شادی میں فائرنگ؛ فرسٹ ایئر امتحان کی تیاری  کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی میں تین روز کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے 4 شہری جاں بحق
  • اکلوتا بیٹا ایک کروڑ روپے لیکر رفوچکر یا اغوا؛ سعودیہ سے آئے والد نے مقدمہ درج کرادیا
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی