پی ٹی آئی کے جنید اکبر قومی اسمبلی کمیٹی سے مستعفیٰ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر نے قومی اسمبلی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
جنید اکبر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے چیئرمین تھے۔
انہوں نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ میں 24 جنوری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا ہوں، قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔
مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی
جنید اکبر کا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ارسال کردیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا, گنڈا پور کے بعد ایک اور اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی جنید اکبر
پڑھیں:
سینیٹ چیئرمین اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کی تنخواہ میں بےتحاشہ اضافہ معاشی فحاشی ہے،خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع اور ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کی تنخواہوں میں اضافے پر عوامی تنقید کے بعد اسے معاشی فحاشی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ ’اسپیکر قومی اسمبلی اُن کے ڈپٹی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی کی تنخواہوں اور مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔
انہوں نے تنخواہوں اور مالی مراعات میں اضافے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو انکی مرہون منت ہے۔
سپیکر ،ڈپٹی سپیکر چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ھے۔ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں ھماری تمام عزت آبرو اسکی مرھون منت ھے۔۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 11, 2025واضح رہے کہ اسپیکر، چیئرمین سینیٹ سمیت اراکین کی تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس کے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ لاکھوں روپے ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلیے 6 سے 10 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔