Express News:
2025-07-26@00:46:31 GMT

سہ ملکی سیریز؛ قومی ٹیم کب سے پریکٹس کرے گی؟

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

قوم کرکٹ ٹیم کے پلئیرز سہ ملکی سیریز کیلئے 4 فروری سے ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سہ فریقی ون ڈے سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا۔

سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 فروری اور جنوبی افریقا کی ٹیم 7 فروری کو لاہور پہنچے گی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟

ٹرائی نیشن سیریز کا پہلا معرکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا بعدازاں پاکستان ٹیم 9 فروری کو کراچی روانہ ہوگی۔

سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ 10 فروری کو جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ ٹکٹ فروخت کرنیوالی سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ٹرائی نیشن سیریز کا مقصد چیمپئینز ٹرافی کی تیاریاں کرنا تھا تاکہ مہمان ٹیمیں پاکستان کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوسکیں۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی سہ ملکی سیریز فروری کو

پڑھیں:

شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپیئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس

کراچی:

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی چھٹیوں میں بھی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شاہین آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں شریک پاکستان چیمپیئنز کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

@uksupersports

Shaheen Afridi on Holiday but No Break from Fitness #ShaheenAfridi #FitnessOnHoliday #CricketGrind #NoDaysOff #PakistaniCricketer #ShaheenShah #CricketPassion

♬ So High - Sidhu Moose Wala

ان کی بولنگ دیکھنے کے لیے شائقین بھی گراؤنڈ میں آگئے تھے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش سے ٹی 20 سیریز کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو منتخب نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان
  • ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپیئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس
  • ملکی مسائل کے حل کیلئے گریٹر ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے، حافظ نعیم
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
  • حمیرا اصغر کی موت یا قتل؟ اسٹائلسٹ نے مزید تہلکہ خیز انکشافات کردیے
  • خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اورترقی کے لئے ناگزیر ہے، وزیراعظم
  • خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب
  • فاطمہ ثنا کی قیادت برقرار، آئرلینڈ سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان