Daily Sub News:
2025-11-05@02:59:19 GMT

سی ایم جی کے “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کا شاندار انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

سی ایم جی کے “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کا شاندار انعقاد

سی ایم جی کے “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کا شاندار انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ : ” مبارک اور خوشی” کی مرکزی تھیم پر ، چائنا میڈیا گروپ کے “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” نے پر مسرت فضا میں سانپ کے سال کی مناسبت سے اندرون اور بیرون ملک ناظرین کے لیے مخلصانہ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ مقامی نیو میڈیا پلیٹ فارمز پر اسپرنگ فیسٹیول گالا کی ریئل ٹائم لائیو نشریات اور ناظرین کے انٹرایکشنز کی تعداد نے نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق نیو میڈیا سائیڈ پر براہ راست آن ڈیمانڈ ریٹنگ کی تعداد 2.

817 ارب رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 690 ملین زیادہ ہے۔ “ورٹیکل سکرین پر براہ راست اسپرنگ فیسٹیول گالا نشریات دیکھنے” کی تعداد 496 ملین رہی ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.09 فیصد زائد ہے، اور براہ راست نشریات کے صارفین کی تعداد 286 ملین تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.4 فیصد زیادہ ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول گالاسے جڑے سوشل میڈیا موضوعات کی تعداد 16.6 ارب تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 550 ملین زیادہ ہے اور اسپرنگ فیسٹیول گالا کے سوشل میڈیا انٹرایکشنز کی تعداد 670 ملین تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.75 فیصد زیادہ ہے۔

بیرئیر فری نشریات اور رپورٹس تمام میڈیا میں 52 ملین افراد تک پہنچی ہیں۔سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی، روسی اور غیر ملکی نئے میڈیا پلیٹ فارمز پر 82 زبانوں میں 2,900 سے زائد میڈیا اداروں نے اسپرنگ فیسٹیول گالا کو نشر اور رپورٹ کیا، جسے دنیا بھر میں 1.59 ارب سے زائد بار دیکھا گیا اور بیرون ملک 520 ملین ویڈیو ویوز ملے ہیں۔ سی سی ٹی وی کے بیرون ملک سوشل پلیٹ فارمز پر براہ راست نشریات کی تعداد 73.37 ملین کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21.39 فیصد زیادہ ہے۔ جاپان کی مین اسٹریم ویڈیو ویب سائٹ نیکونکو نے مسلسل دسویں سال گالا کو نشر کیا ہے ، جس میں 101،000 سے زیادہ رئیل ٹائم آن لائن ناظرین بھی شامل ہیں۔دنیا بھر کے 87 ممالک کے 136 شہروں میں مجموعی طور پر 3,508 لارج پبلک اسکرینز نے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تشہیر یا نشر کیا ہے ۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اسکرینوں کی تعداد میں 223 کا اضافہ ہوا، اور گزشتہ سال کے مقابلے میں شامل ممالک اور شہروں کی تعداد میں بالترتیب 77.55 فیصد اور 51 فیصد اضافہ ہوا۔”گلوبل اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی آف لائن تقریب امریکہ، فرانس، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں منعقد ہوئی۔

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، آسٹریلیا کے میلبورن پارک اور جنوبی افریقہ کے منڈیلا اسکوائر سمیت 87 ممالک کے 136 شہروں میں 3,508 لارج پبلک اسکرینز نے سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تشہیر یا نشر کیا۔ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل فلم فن لینڈ، آئس لینڈ، کولمبیا، چلی، بوٹسوانا، موزمبیق، ایران، عراق، منگولیا، نیپال وغیرہ سمیت 28 ممالک میں پہلی بار نشر کی گئی اور پہلی بار “بیلٹ اینڈ روڈ” کے تاریخی منصوبوں کی عوامی اسکرینوں پر نمائش کی گئی، جیسے پیرو میں چنکئی پورٹ، بیلاروس میں چین بیلاروس انڈسٹریل پارک، اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں فینکس انڈسٹریل پارک وغیرہ۔ دنیا کی بلند ترین عمارت دبئی میں برج خلیفہ، افریقہ کی بلند ترین عمارت، مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت کا سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ لینڈ مارک ٹاور اور قازقستان اسٹیٹ ریلوے کمپنی کی عمارت نے سی ایم جی کے نئے سال کے لائٹ شو کو پیش کیا ۔اس کے علاوہ بیجنگ، شنگھائی، شینزین، چھونگ چھنگ، ووہان، ووشی، دالیان، چھنگ ڈو اور شی ننگ سمیت ملک بھر کے 100 سے زائد شہروں میں 1500 سے زائد بڑی اسکرینوں پر بیک وقت سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا نشر کیا گیا ۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسپرنگ فیسٹیول گالا سی ایم جی کے

پڑھیں:

پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس

طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220 افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر سے 401 قانونی اور 2,314 غیر قانونی افراد کی وطن واپسی ہوئی ہے۔ اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔

اسلام آباد سے 19، پنجاب سے 450 افغان شہری گزشتہ روز واپس بھیجے گئے۔ اب تک دیگر صوبوں سے 25 ہزار 392 افغان باشندے واپس جا چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ٹرانزٹ پوائنٹس سے گزشتہ روز 19 افغان شہری ڈیپورٹ ہوئے۔

پشاور، لنڈی کوتل اور کوہاٹ جیل سے مجموعی طور پر 7,261 افراد کی واپسی مکمل ہوئی جبکہ گزشتہ روز 1,326 افغان شہریوں نے خیبر پختونخوا میں عارضی قیام کیا۔ بعد ازاں انہیں ڈیپورٹ کردیا گیا۔

مجموعی طور پر 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ 54 ہزار سے زائد قانونی جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار غیر قانونی تارکین وطن افغان شہریوں کی واپسی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں ہوا کی بہتری سے اسموگ میں کمی، اے کیواٸی میں نمایاں فرق
  • “ژالہ باری کی سرد چپ”
  • سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا 
  • سائنس آن ویلز” چائنا میڈیا گروپ کا اسلام آباد میں شاندار تعلیمی اقدام
  • ورلڈ کلچر فیسٹیول پانچویں روز میں داخل، شرکا کی دلچسپی برقرار
  • مقبوضہ جموں وکشمیر کے اسکولوں میں “وندے ماترم” پڑھنا لازمی قرار
  • ورلڈ کلچر فیسٹیول کا چوتھا دن، مختلف ثقافتوں کی رنگا رنگ سرگرمیاں جاری
  • طلباء کے مقابلے میں اساتذہ کی تعداد زیادہ ضلعی افسر سے وضاحت طلب
  • پاکستان سے اب تک 8لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس