Islam Times:
2025-07-26@14:48:53 GMT

شہداء کے مشن اور مقصد کو زندہ رکھیں گے، علامہ مقصود ڈومکی

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

شہداء کے مشن اور مقصد کو زندہ رکھیں گے، علامہ مقصود ڈومکی

شکارپور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہدائے نماز جمعہ نے اللہ کے گھر مسجد میں حالت نماز میں اپنے خون کا نذرانہ دیکر مولا علی علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر عمل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء محفل بشریت کی شمع ہیں۔ جو خود جل کر محفل بشریٰ کو منور کرتے ہیں۔ شہداء ہمارے محسن ہیں، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد کرتی ہیں۔ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو زندہ رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک وزیر آباد، بھرکن عبدو کا دورے کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم شکارپور کے ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار، ضلعی جنرل سیکرٹری شاکر حسین سومرو اور سیکرٹری نشر و اشاعت عبدالعلی کوہارو بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ نماز جمعہ جامع مسجد سید الشہداء کربلا امام بارگاہ شکار پور کے شہداء کی دسویں برسی کے موقع پر 30 جنوری بروز جمعرات لکھی در شکارپور میں عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے نماز جمعہ نے اللہ کے گھر مسجد میں حالت نماز میں اپنے خون کا نذرانہ دے کر مولا علی علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر عمل کیا۔ انہیں عشق علی علیہ السلام کے جرم میں قتل کیا گیا۔

علامہ مقصود ڈومکی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ برسی شہداء کی مرکزی تقریب میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ حسب سابق ضلع شکار پور کی تین تحصیلوں ڈکھن، لکھی غلام شاہ اور خانپور سے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پیدل قافلے مرکزی اجتماع میں شرکت اور شہدائے راہ حق کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لئے نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شکار پور، کشمور اور جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ ایم ڈبلیو ایم شکار پور کے ضلعی نائب صدر دولہہ دریا خان جتوئی کے گھر سے بھینس اور موٹر سائیکل چوری ہوئی، جبکہ تحصیل صدر سید نوید علی شاہ کی موٹر سائیکل چوری کی گئی۔ چوری ڈاکے، اغواء برائے تاوان روز کا معمول بن چکے ہیں۔ ایس ایس پی شکار پور ان وارداتوں میں ملوث مجرموں کو گرفتار کریں اور مسروقہ سامان بازیاب کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سماج دشمن عناصر اور ڈاکو راج کے خلاف فی الفور فوج، رینجرز اور پولیس آپریشن کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود نے کہا کہ ڈومکی نے انہوں نے شکار پور

پڑھیں:

جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر کی فرض شناسی، سانپ کے ڈسے مریض کی جان بچا لی

سٹی42: لاہور کے جنرل ہسپتال میں ایک ڈاکٹر نے بروقت طبی امداد دے کر سانپ کے کاٹے گئے مریض کی زندگی بچا لی، واقعہ گجومتہ کے رہائشی 32 سالہ ارشد کے ساتھ پیش آیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد مقصود نے فوری طور پر مریض کو اینٹی سنیک وینم لگا کر وینٹی لیٹر پر شفٹ کیا، جس سے مریض کی حالت سنبھل گئی اور اس کی جان بچ گئی۔

مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے

پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر فاروق افضل نے ڈاکٹر محمد مقصود کی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ڈاکٹر ہی میڈیکل فیلڈ کا فخر ہوتے ہیں۔

مریض کے لواحقین نے بھی ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر مقصود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بروقت علاج نہ ہوتا تو قیمتی جان ضائع ہو سکتی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر کی فرض شناسی، سانپ کے ڈسے مریض کی جان بچا لی
  • ایم ڈبلیو ایم وحدت امت اور مظلومین کی حمایت کی علامت بن چکی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • غزہ کی مائیں رات کو اُٹھ اُٹھ کر دیکھتی ہیں ان کے بھوکے بچے زندہ بھی ہیں یا نہیں
  • اہلِبیت اطہارؑ کی محبت و عقیدت قربِ الٰہی کا ذریعہ ہے، علامہ رانا محمد ادریس
  • مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی، بھارتی ریاست کی بوکھلاہٹ آشکار
  • نامعلوم افراد کے ہاتھوں شیر علی گولاٹو کا قتل قابل مذمت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • پریس کانفرنس کرنیوالوں کو معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال، اسد قیصر 
  • بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھیں
  • پاکستانی زائرین کیلئے بارڈرز کھولے جائیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ایچ ای سی نے بغیر واضح ایجنڈے کے VCs کو ہنگامی طور پر آج طلب کرلیا