خیبرپختون خوا: خوراک سے وابستہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ڈائریکٹر جنرل واصف سعید---فائل فوٹو
خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈویژن بھر میں 15 روز میں چپس، نمکو اور مسالہ جات کے 13 یونٹس سیل کر دیے گئے۔
خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردان ڈویژن میں 3، مالاکنڈ میں7 جبکہ ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژن میں ایک، ایک یونٹ سیل کیا گیا ہے۔
خیبر پختون خوا کی فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل واصف سعید کا کہنا ہے کہ خوراک سے وابستہ غیر رجسٹرڈ کاروباروں کو ایک ماہ میں رجسٹر کرایا جائے، غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب وزیرِ خوراک کے پی ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کا تحفظ حکومت کی اولین ذمے داری ہے، ٹیسٹنگ مہمات کا مقصد کسی کا کاروبار بند یا خراب کرنا نہیں، فوڈ سیفٹی کو یقینی بنا کر معیار کو بہتر بنانا ہے، اشیائے خور و نوش تیار کرنے، بیچنے والوں کو فوڈ سیفٹی اسٹینڈرز کو ہر صورت یقینی بنانا ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دہشتگردوں کیخلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے، وزیر داخلہ کا علی امین گنڈا پور کو جواب
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔جمعرات کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کوئی آپریشن قبول نہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر ڈرون کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، گڈ طالبان کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت صوبے میں کسی بھی سے کارروائی سے پہلے ہمیں اعتماد میں لے۔بعدا زاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔ساتھ ہی وزیر داخلہ نے ایکس پر یہ سوال بھی اٹھایا کہ ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟