شاہ رخ خان کی الو ارجن اور دیگر اداکاروں سے دلچسپ فرمائش
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں الو ارجن، پربھاس، رام چرن، یش، مہیش بابو اور وجے تھلاپاتھی جیسے مشہور ساؤتھ انڈین اداکاروں کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی اور ان سے ایک انوکھی فرمائش کر ڈالی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے تقریب میں ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب میرے بہترین دوست ہیں، لیکن انہوں نے ایک دلچسپ فرمائش کرتے ہوئے کہا: "انہیں اتنی تیزی سے ناچنا بند کرنے کی ضرورت ہے، میرے لیے ان کے ساتھ چلنا مشکل ہو جاتا ہے!"
شاہ رخ خان کے اس مزاحیہ بیان پر تقریب میں موجود لوگ خوب محظوظ ہوئے اور ان کی حسِ مزاح کی تعریف کی گئی۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اس وقت اپنی نئی فلم "کنگ" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان اور اداکار ابھیشیک بچن بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان
پڑھیں:
میرے پاس تم ہو، کونسی فلم سے کاپی کر کے بنایا گیا؟ سید نور کا انکشاف
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار سید نور نے مشہور ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران سینئر اداکار سید نور نے انکشاف کیا کہ ہمایوں سعید اور عائزہ خان کا ڈرامہ میرے پاس تم ہو جو بےحد مقبول ہوا وہ ان کی فلم سے کی نقل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ماضی کی انکی ایک فلم بلکل اسی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک عورت زیورات اور پیسے کی لالچ میں آکر اپنے شوہر کو چھوڑ دیتی ہے مگر آخر میں دھوکا کھاتی ہے۔
سید نور نے بتایا کہ ان کی اس فلم کا نام ’زیور‘ ہے جس میں ریما خان، بابر علی، جان ریمبو، صاحبہ اور شاہد نے اداکاری کی تھی جبکہ وہ خود اس کے ہدایتکار اور رائٹر تھے۔ ان کے مطابق یہ فلم 1998میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ ‘میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی اسی فلم کی کہانی سے انسپائر ہے۔
یاد رہے کہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو کو پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں پزیرائی ملی تھی اس ڈرامے کو خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا تھا۔
TagsShowbiz News Urdu