امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، جینٹری بیچ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان کے دورے پر موجود امریکی وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں امریکی سرمایہ کاروں کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستان آکر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ یہاں کے لوگ ذہین اور محنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات تاریخی ہیں اور اب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کا وقت آ گیا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی اور کچھ عناصر نے پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔ صدر جو بائیڈن کے دور میں افغانستان سے امریکا کا انخلا غلط طریقے سے کیا گیا، جس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوئے۔
جینٹری بیچ نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار مصنوعی ذہانت، رئیل اسٹیٹ اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی سفارت کاری کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع تلاش کرنے کے لیے آیا ہے۔
جینٹری بیچ نے مزید کہا کہ رچرڈ گرینیل پاکستان کے عدالتی نظام کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں انصاف کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے مواقع موجود ہیں۔انہوں نے صدر ٹرمپ کو شاندار اور محنتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اقتصادی سفارت کاری کا ایجنڈا پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری پاکستان میں جینٹری بیچ کی سرمایہ انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر بغداد عبدالمطلب علاوی کی ملاقات
ملاقات کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے ایس آئی ایف سی، ون ونڈو آپریشن منصوبے کا آغاز کیا ہے، عراقی سرمایہ کاروں کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بغداد میں گورنر بغداد عبدالمطلب علاوی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون، معیشت سمیت اہم شعبوں میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی سفیر محمد ذیشان، بوہرا کمیونٹی کے معزز اراکین اور دیگر معزز شخصیات بھی شریک تھیں۔ گورنرسندھ نے نجف میں مولا علیؑ اور کربلا میں امام حسینؑ و مولا عباسؑ کے مزارات پر حاضری دی جس پر گورنرز نجف و کربلا سے اظہارِ تشکر کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے ایس آئی ایف سی، ون ونڈو آپریشن منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی سرمایہ کاروں کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔ گورنر بغداد نے مشترکہ تعاون، تجربات کے تبادلے، تعلیم اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔