WE News:
2025-09-18@13:14:37 GMT

گرین لینڈ کے باشندوں کا ٹرمپ کو منہ توڑ جواب

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

گرین لینڈ کے باشندوں کا ٹرمپ کو منہ توڑ جواب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ کو امریکا میں ضم کرنے کے حوالے سے گرین لینڈرز کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کولمبیا کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک رائے عامہ کے سروے کے نتیجے میں پتا چلا ہے کہ گرین لینڈ کے 85 فیصد باشندے اپنے آرکٹک جزیرے اور ڈنمارک کے ایک نیم خودمختار علاقے کو امریکا کا حصہ بنائے جانے پر راضی نہیں ہیں۔

سروے کیے گئے افراد کی تقریباً نصف تعداد نے کہا کہ وہ امریکی صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ارادے کو اپنے لیے ایک خطرہ سمجھتے ہیں۔

ٹرمپ نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ گرین لینڈ امریکی سلامتی کے لیے اہم ہے اور ڈنمارک کو اسٹریٹجک لحاظ سے اہم جزیرے کا کنٹرول ترک کر دینا چاہیے۔

ڈینش اخبار برلنگسک اور گرین لینڈ کے روزنامے Sermitsiaq کی طرف سے کمیشن کیے گئے سروے سے پتا چلا کہ صرف 6 گرین لینڈ کے باشندے اپنے جزیرے کے امریکا کا حصہ بننے کے حق میں ہیں جب کہ 9 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔

سروے سے پتا چلا کہ 45 فیصد نے گرین لینڈ میں ٹرمپ کی دلچسپی کو ایک خطرے کے طور پر دیکھا، 43 فیصد نے کہا کہ وہ اسے ایک موقعے کے طور پر دیکھتے ہیں جبکہ 13 اس معاملے پر خاموش رہے۔

گرین لینڈ کو ڈنمارک کی طرح یونیورسل ہیلتھ کیئر اور مفت تعلیم سمیت بہت سے فلاحی فوائد حاصل ہیں۔

رائے شماری کرنے والوں میں سے صرف 8 فیصد نے کہا کہ وہ اپنی ڈنمارک کی شہریت کو امریکی شہریت میں بدلنے کے لیے لیے تیار ہیں، 55 فیصد نے کہا کہ وہ ڈینش شہری بننے کو ترجیح دیں گے اور 37 فیصد نے اپنا کوئی فیصلہ نہیں بتایا۔

یاد رہے کہ ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے منگل کو کہا تھا کہ انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جرمن چانسلر اولاف شولز اور نیٹو کے چیف سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقاتوں کے بعد بین الاقوامی سرحدوں کے احترام کو برقرار رکھنے کے اصول کی مکمل حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہ سروے اس بات کا اظہار ہے کہ بہت سے گرین لینڈ کے باشندے ڈنمارک کے ساتھ مسلسل قریبی تعاون دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیے: غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرنے کا ٹرمپ کا پلان عرب لیگ نے مسترد کردیا

قبل ازیں ڈنمارک نے کہا تھا کہ وہ آرکٹک میں اپنی فوجی موجودگی کو بڑھانے کے لیے 14.

6 بلین کراؤن (2.04 بلین ڈالر) خرچ کرے گا۔

گرین لینڈ رقبے کے اعتبار سے میکسیکو سے بڑا ہے اور اس کی آبادی 57 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ اسے سنہ 2009 میں وسیع خود مختاری دی گئی تھی جس میں ریفرنڈم کے ذریعے ڈنمارک سے آزادی کا اعلان کرنے کا حق بھی شامل ہے۔

گرین لینڈ کے وزیر اعظم میوٹ ایگیڈے بارہا کہہ چکے ہیں کہ یہ جزیرہ فروخت کے لیے نہیں ہے اور یہ اپنے مستقبل کا فیصلہ اس کے عوام پر منحصر ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ حکم نامہ، پاکستان سے امریکا جانے کے منتظر ہزاروں افغانوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا

امریکی فوج کی شمال مغربی گرین لینڈ میں پٹوفک اسپیس بیس پر مستقل موجودگی ہے جو کہ اس کے بیلسٹک میزائل کے ابتدائی وارننگ سسٹم کے لیے ایک اسٹریٹجک مقام ہے کیونکہ یورپ سے شمالی امریکا تک کا مختصر ترین راستہ اسی جزیرے یعنی گرین لینڈ سے گزرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ گرین لینڈ بنے گا امریکا گرین لینڈ کے باشندوں کا فیصلہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ گرین لینڈ بنے گا امریکا گرین لینڈ کے باشندوں کا فیصلہ گرین لینڈ کے نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ فیصد نے کے لیے

پڑھیں:

اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ‘18 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی ریاستوں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترا کھنڈ میں شدید بارشوں اورکلاؤڈ برسٹ کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ تاحال 16 لاپتا ہیں۔رپورٹ کے مطابق شہر دیہرہ دون کے علاقے سہاسترادھارمیں پانی کا ریلہ کئی دکانیں، سڑکیں اور مکانات بہا لے گیا جبکہ شہری علاقوں میں مواصلات میں تعطل ہے اور ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کلاوڈ برسٹ نے اترا کھنڈ کے دھرالی گاؤں میں تباہی مچائی تھی جس میں کئی افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہو گئے تھے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ‘18 افراد ہلاک
  • ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک ختم، قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ
  • سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان
  • سی ایم پی وِنگ ایل ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف آپریشن
  • 27 ستمبر کو لندن میں طبی معائنہ‘ نواز شریف سوئٹزر لینڈ چلے گئے
  • قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
  • نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
  • ٹرمپ عمر رسیدہ ، صدارت کے اہل نہیں؟ امریکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی
  • ایکو ٹورازم اپنے بہترین مقام پر: ایتھوپیا کی وانچی, افریقہ کے گرین ٹریول کی بحالی میں آگے