Islam Times:
2025-04-25@03:19:19 GMT

کراچی چیمبر اور فیڈریشن کے ساتھ مل کر وفد لے کر ایران جائیں گے، گورنر سندھ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

گورنر خراسان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، اس ضمن میں ایس آئی ایف سی معاشی ترقی کی ضمانت ہے، ایس آئی ایف سی منصوبہ کے ذریعہ ایرانی تاجروں کو محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، ہم ایران سے دوستانہ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایران سے باہمی تجارت کے خواہاں ہیں، اس ضمن میں ایرانی سرمایہ کاروں کی آمد خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤ س میں خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کا پاکستان آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں جو میری دعوت پر اپنے وفد کے ہمراہ تشریف لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، اس ضمن میں ایس آئی ایف سی معاشی ترقی کی ضمانت ہے، ایس آئی ایف سی منصوبہ کے ذریعہ ایرانی تاجروں کو محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، ہم ایران سے دوستانہ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان طاقتوں کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر اور فیڈریشن کے ساتھ مل کر وفد لے کر ایران جائیں گے۔

گورنر خراسان ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے کہا کہ گورنر سندھ کی دعوت پر گورنر ہاؤس آیا ہوں، ان سے ملاقات میں اقتصادی امور پرتبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سرمایہ کاری کے خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کو ایران آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارتی سفارتی مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، دونوں ممالک باہمی تعلقات سے محفوظ سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری گورنر سندھ

پڑھیں:

شہباز اردوان ملاقات، مشترکہ منصوبوں پر سرمایہ کاری بڑھانے پر زور

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات میں برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ، بھی کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مشترکہ منصوبوں اور دو طرفہ سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے توانائی، کان کنی، دفاع، زراعت کے شعبوں میں تعاون کے مواقعوں کو اجاگر کیا، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجی سے متعلق تعاون کے مواقعوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کا اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان کا علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماوں نے غزہ میں انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا  اور فوری جنگ بندی اور متاثرہ آبادی کو انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔

اس موقع پر صدر اردوان نے فلسطین کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت اور انسانی امداد کو سراہا۔

اعلامیہ میں خطے میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کا اعادہ کیا گیا۔

صدر اردوان نے وزیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرخزانہ کی ترک سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا پیغام
  • پی آئی اے کی نجکاری ،حکومت کا ایک بار پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
  • امریکہ سے معاشی روابط بڑھانا چاہتے، معدنیات میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرینگے: وزیر خزانہ
  • شہباز اردوان ملاقات، مشترکہ منصوبوں پر سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
  • پی آئی اے کی نجکاری، حکومت کا ایک بار پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
  • پی آئی اے کی نجکاری، حکومت کا ایک بار پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
  • سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، ایران
  • پی آئی اے کی نجکاری، وفاقی حکومت کا درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
  • کئی  سمجھوتے : سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں : امارتی وزیر خارجہ : شہباز شریف ‘ جنرلعاصم منیر اسحاق سے ڈار ملاقاتیں