’کسی کی مدد نہیں چاہیے‘ محبت میں مایوس خاتون نامعلوم مقام پر چلی گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
آئے روز کوئی نہ کوئی خبر ملتی رہتی ہے کہ محبت میں ایک دیوانہ اپنی محبت سے ملنے سرحد پار کرآیا، تاہم سرحد پار کرنے والوں یں زیادہ تر مرد ہی ہوتے ہیں، دکھایا جاتا ہے کہ کیسے ایک مرد محبت میں سرحد تک پار کرنے کی ہمت رکھتا ہے، لیکن یہیں مرد کا دوسرہ چہرہ نہیں دکھایا جاتا جو اس کے اندر چھپے شیطان کا ہوتا ہے، یہاں کوئی کسی کو اپنی محبت کے جال میں پھانس کر اس کی زندگی برباد کردیتا ہے تو کوئی اسے زہنی معذور کردیتا ہے ۔ محبت میں ایک شاید یہی خامی ہے کہ ایک اگر اسے پوری قوت سے نبھاتا ہے تو دوسرا سفر کے کسی بھی موڑ پر اپنا راستہ تبدیل کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے ۔
مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی
اپنا سب کچھ چھوڑ کر ایک نوجوان کی محبت میں آئی امریکی خاتون کی بھی یہی کہانی ہے ، جو یہاں ایک ایسی ذہنی اذیت سے گزری ہے جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا، ذہنی تکلیف جسمانی تکلیف سے زیادہ اذیت ناک ہوتی ہے ۔
اونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہو گئی تھی، خاتون کا خاتون سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکے سے رابطہ ہوا تھا، دونوں میں اقرارِ محبت ہوگیا تھا، جس کے بعد خاتون پاکستانی لڑکے کے لیے 11 اکتوبر کو اپنا سب کچھ چھوڑ کر پاکستان کے شہر کراچی آپہنچی تھی، خاتون اپنے 2 بچوں اور شوہر کو چھوڑ کر لڑکے کے ساتھ شادی کرنے آئی تھی۔ خاتون سے ملنے کے بعد 19 سالہ نوجوان نے خاتون سے شادی کرنے سے انکار کردیا، اس نے خاتون سے کہا کہ اس کے گھر والے شادی کے لیے راضی نہیں ہیں، لڑکا یہ کہہ کر چلا گیا، جس کے بعد کئی ماہ تک وہ کراچی میں دربدر رہی اور اس کی واپسی کا ٹکٹ ختم ہو گیا۔
ڈِیپ سِیک؛ آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی سستی چینی ٹیکنالوجی نے امریکی کمپنیوں کو دھڑن تختہ کر دیا
خبر جب میڈیا کی زینت بنی تو حکام کو بھی ہوش آیا، امریکی خاتون کو حکام نے ایئر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا، لیکن تب تک وہ خاتون شدید ذہنی اذیت سے دوچار تھی اور سردی کی وجہ سے بیمار بھی پڑ گئی تھی، سردی اور فلو کی وجہ سے خاتون کو ایئر پورٹ کے ایمرجنسی کلینک میں داخل بھی کیا گیا تھا۔ کسی کے لیے بھی ایک پرائے ملک میں کسی اپنے کے بغیر رہنا تکلیف دہ وقت ہوتا ہے، اور اس کیفیت سے تو شاہد کچھ ہی گزرے ہیں جس سے یہ خاتون ان گزشتہ ماہ میں گزری ہے۔
سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے
این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کے لیے ٹکٹ دیا اور مالی مدد بھی کی، تاہم محبت میں مبتلا وہ خاتون واپس بھی نہیں گئی اور اسی نوجوان کے ساتھ شادی کرنے کے لیے بضد رہی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کو قطر ایئر لائن کی پرواز میں سوار کروانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اس نے پرواز میں بیٹھنے سے انکار کر کے ایئر پورٹ پر ناچنا شروع کر دیا تھا۔ ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ مایوس خاتون کو پولیس کی مدد سے جہاز تک پہنچایا گیا تھا، تاہم امریکی خاتون حیلے بہانے کر کے کراچی ایئر پورٹ پر وطن واپسی سے کتراتی رہی، پولیس اور ایئر پورٹ سیکیورٹی نے حفاظتی تحویل میں خاتون کو ڈیپارچر لاؤنج اور پھر جہاز تک پہنچایا، جہاں خاتون نے جہاز میں چڑھنے سے انکار کر دیا اور قطر ایئر کی پرواز کیو آر 611 اسے لیے بغیر براستہ دوحہ نیویارک روانہ ہو گئی تھی ۔
خیبرپختونخواہ میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
میڈیا پر اس خاتون کی کہانی بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور پاکستانی لڑکے کا یہ عمل کو شدید تنقید کی زد میں ہے، تاہم اس واقع کے متعلق لڑکے یا اس کے خاندان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔ کچھ دیر قبل ملنے والی خبروں سے معلوم ہوا کہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع لڑکے کے گھر پہنچنے کے بعد اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں بیٹھ گئی، اپارٹمنٹ کی یونین نے اسے واپس جانے کا کہا، مگر اس نے جانے سے انکار کر دیا۔
پی ٹی آئی کی کون سی کل سیدھی
اب موصول ہونے والی خبروں کے مطابق امریکی قونصل خانےکی 2 رکنی ٹیم نے کراچی ائیرپورٹ پہنچ کر امریکی خاتون سے ملاقات کی اور ائیرپورٹ حکام سے بھی بات چیت کی تھی۔ امریکی حکام نے اس موقع پر کہا کہ کوشش یہی ہےخاتون کو راضی کرکے امریکا واپس بھیجاجائے لیکن اگر خاتون نہ جانا چاہےتو زبردستی نہیں کرسکتے۔
ائیرپورٹ حکام نے خاتون کو امریکی قونصل خانے کے حوالے کرنےکا فیصلہ کیا تھا مگر خاتون ائیرپورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی اور پولیس کو کہا کہ اپنے شوہر کے پاس جا رہی ہوں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محبت میں ناکام اس مایوس امریکی خاتون نے قونصلیٹ کی ٹیم سے مدد لینے سے انکار کردیا اور وہ کسی کی مدد نہیں لینا چاہتی۔
کسی کو اپنی محبت میں مبتلا کر کے اسے ایسے سفر پر روانہ کر کے جہاں سے کوئی واپسی نہیں ہے خود راہ میں ہی کہیں کوئی بہانہ بنا لینا مردانگی نہیں، اور پاکستانی لڑکے کے اس عمل پر اسے بھی سزا ملنی چاہیے ، جسمانی تکلیف دینے والے کیلئے تو بہت سی سزائیں بنا رکھی ہیں لیکن یہ (ذہنی) اذیت کئی جسمانی اذیتوں سے زیادہ اذیت ناک ہوئی ہے ۔ ایسے عمل کرنے والوں کیلئے بھی قانون ہونا چاہیے اور انہیں ان کے اس عمل کے مطابق پوری سزا ملنی چاہیے ۔ پاکستان سے مایوس ہوئی وہ خاتون پاکستان میں ہی کئی ماہ سے اس اذیت کے ساتھ گزر رہی ہے اور اسے اس راہ تک لانے والا وہ نوجوان آزاد ویسے ہی گھوم رہا ہے۔
خاتون کو ملنے والی یہ اذیت اس کے ساتھ ہوئی یہ زیادتی پاکستان کے قانون اور ریاست پر سوالیہ نشان ہے!! ۔۔۔۔
Bilal Arshad Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستانی لڑکے امریکی خاتون سے انکار کر ایئر پورٹ خاتون سے خاتون کو نے خاتون گئی تھی کے ساتھ لڑکے کے کے بعد کر دیا کے لیے اور اس
پڑھیں:
اگلے دو تین دن تک بھاتی حملے کے لیے تیار رہنا چاہیے، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ
معروف دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر پاگل پن سوار ہے، ہمیں آئندہ دو تین دن تک بھارت کی جانب سے کسی بھی حملے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام کے مقام پر سیاحوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔ 24 گھنٹے کے اندر ہی انڈیا کو پتہ چل گیا کہ پاکستان سے ایک عادل نامی شخص آیا ہے جس نے یہ دہشتگردی کی۔ کیا ایک دہشتگرد اتنی ناقص حکمت عملی کے تحت آتا ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر ہی سب کو پتہ چل جائے کہ وہ کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم وقت ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں جبکہ امریکا کے نائب صدر بھارت کا دورہ کرنے آ رہے ہیں۔ اس دوران بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کی بات کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس وقت پہلگام میں حملہ ہوا تو چند سیکنڈز میں تمام بھارتی میڈیا پاکستان پر چڑھ دوڑا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت میں 17 ٹی وی چینلز را چلا رہا ہے۔ اب بھارت اپنی قوم کے سامنے اتنی باتیں کر چکا ہے تو وہ پیچھے نہیں ہٹے گا۔
یہ بھی پڑھیے پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری
’بھارت نے 2019 میں بھی پاکستان کی فضائی حدود کے خلاف ورزی کی تھی، اب دوبارہ بھارت کچھ نہ کچھ کرے گا۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر کوئی حملہ کر سکتا ہے اور اپنے میڈیا اور لوگوں کو یہ بتائیں گے کہ ہم نے پاکستان پر حملہ کیا ہے اور ہم پاکستان کے اندر گھس کر پاکستان کو مار کر آئے ہیں۔ چونکہ بھارت انٹرنیشنل بارڈر کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا اس لیے بھارت کے لائن آف کنٹرول پر حملہ کرنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ ‘
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ بھارت نے اب کوئی نہ کوئی ڈرامہ لازمی کرنا ہے۔ اس ڈرامے کے لیے پاکستان ہر طرح سے تیار ہے۔ پاکستان کے پاس ایف 16 طیارہ، جے ایف 17 تھنڈر، میراج طیارے بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے پاس طیارے اڑانے والے با صلاحیت اور بہادر نوجوان ہیں۔ ماضی میں کسی بھی موقع پر بھارت پاک فضائیہ کو کبھی نیچے نہیں دکھا پایا۔ بھارت پاک فضائیہ سے ڈرتا ہے۔ پاک فضائیہ کے پائلٹس بھارت کو وہ سبق سکھائیں گے کہ بھارت کبھی آئندہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے بارے میں سوچے گا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت دنیا کے حکمرانوں کو اپنے اعتماد میں لے ر ہا ہے۔ اس کے بعد وہ تیاری سے پاکستان پر حملے کر سکتا ہے۔ بھارت کے سرپرست امریکا، برطانیہ اور اسرائیل کے مفادات کو اس حملے سے فائدہ پہنچے گا۔ آخری مرتبہ جب بھارت نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو پاکستان کے جواب کو ساری دنیا نے دیکھا تھا۔ بھارت کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔ بھارت میں جو سنجیدہ لوگ ہیں وہ اب بھی کہ رہے ہیں کہ اس حملے سے پاکستان کا تعلق نہیں۔ پاکستان کیوں اس وقت ایسا حملہ کرے گا۔
مزید پڑھیں پہلگام حملہ: اسکرپٹ، ہدایت کاری، اداکاری کی غلطیاں
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ چونکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر پاگل پن سوار ہے، تو ہمیں آئندہ دو تین دن تک بھارت کی جانب سے کسی بھی حملے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اس کے بعد خطرہ بتدریج کم ہوتا جائے گا۔ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو نقصان زیادہ بھارت کا ہو گا۔ پاکستان جب میدان میں اترتا ہے تو نقصان کی فکر نہیں ہوتی۔ بھارت ایک مرتبہ موقع دے تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ نقصان ہوتا کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لیفٹیننٹ جنرل غلام مصطفیٰ