لوئر کرم میں مزید 6 بنکرز دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے 14 نکات کے مطابق عملی اقدامات کیے جاریے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم میں مزید 6 بنکرز دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیے گئے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے کے تحت بنکروں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے اور لوئر کرم میں فریقین کے مزید 6 بنکرز مسمار کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خار کلی اور بالش خیل میں فریقین کے تین تین بنکرز دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیے گئے ہیں جبکہ امن معاہدے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 16 بنکر مسمار کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے 14 نکات کے مطابق عملی اقدامات کیے جاریے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امن معاہدے کے
پڑھیں:
اورکزئی: کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 3 مزدور جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
اورکزئی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اورکزئی کے علاقے کریز میں واقعہ جنگل لیز مائن نمبر 3 میں پیش آیا، جہاں کوئلے کی کان میں اچانک گیس بھر کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، جس سے کان میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع پر اورکزئی انتظامیہ اور پولیس نے اور دیگر اداروں نے مل کر ریسکیو آپریشن کیا اور 3 مزدوروں رحیم اللہ، اسلم خان اور شیر رحمان کی لاشیں کان سے باہر نکالیں۔
جس کے بعد تینوں جاں بحق مزدوروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، مرنے والے مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے تاہم میتوں کو آبائی ضلع شانگلہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔