گال: آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گال میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کیرئیر میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے 15 ویں بیٹرز اور چوتھے آسٹریلوی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ35 سالہ بیٹر اپنے ہم وطن کھلاڑیوں رکی پونٹنگ، ایلن بورڈر، اسٹیو واگ کے ساتھ 10 ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، جبکہ ریڈ بال میں سب سے زیادہ 15 ہزار 921 رنز بناکر سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے سب سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا، انہوں نے یہ کارنامہ 1987 میں احمدآباد میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انجام دیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

’نئے آئی فون 17 میں پرانی چِپ‘، لاکھوں ضائع کرنے سے پہلے لیک رپورٹ پڑھ لیں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)ایپل کا آنے والا آئی فون 17 لائن اپ پہلے کی پیش گوئیوں کے برعکس کافی غیر متوقع ثابت ہو سکتا ہے۔ معروف ٹیک تجزیہ کار جیف پو نے اپنی تازہ رپورٹ میں پہلے کی پیشگوئیوں سے ہٹ کر کئی اہم تفصیلات پیش کی ہیں، جن میں چپ سیٹ کی نئی تقسیم، ریم میں اضافہ اور فرنٹ ڈیزائن میں جدت شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ آئی فون 17 سیریز کے تمام ماڈلز میں آئندہ جنریشن کی A19 چپ شامل ہو گی، لیکن جیف پو کے مطابق اب ایپل صرف iPhone 17 Air، Pro اور Pro Max ماڈلز میں A19 (N3P ورژن) چپ شامل کرے گا، جب کہ معیاری آئی فون سترہ میں موجودہ A18 چپ استعمال کی جائے گی، جو اس وقت آئی فون 16 میں موجود ہے۔

یہ تبدیلی جیف پو کے پہلے مؤقف سے ہٹ کر ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ تمام ماڈلز A19 چپ پر ہوں گے اور صرف ریم میں فرق ہو گا۔

جیف پو کے مطابق آئی فون 17 ائیر میں اب 12 جی بی ریم (12GB Ram) دی جائے گی، جو اسے پرو ماڈلز کے برابر لے آتی ہے، جب کہ معیاری آئی فون 17 کو (6GB) سے بڑھا کر 8 جی بی ریم (8GB) دی جائے گی۔

اس کے ساتھ آئی فون 17 ائیر ایک درمیانے درجے کا ماڈل ہونے کے باوجود بہترین سطح کی کارکردگی پیش کرے گا، لیکن قیمت شاید پرو میکس سے کم ہوگی۔

ٹیک تجزیہ کار جیف پو کی رپورٹ کا سب سے دلچسپ حصہ میٹلینز (metalens) ٹیکنالوجی کا ذکر ہے، جو ایپل ممکنہ طور پر تمام آئی فون 17 ماڈلزمیں متعارف کرانے والا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی فیس آئی ڈی کے پروکسیمیٹی سینسر کے لیے استعمال ہو گی، اور اس سے سینسر سسٹم کا سائز نمایاں طور پر کم کیا جا سکے گا۔

اس کا مطلب ہے کہ تمام آئی فون 17 ماڈلز میں Dynamic Island کا سائز بھی چھوٹا ہو سکتا ہے، جس سے فون کا فرنٹ ڈیزائن زیادہ سلم، نفیس اور جدید محسوس ہوگا۔
یہ پیش گوئی پو کی اپنی پرانی رائے سے مختلف ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ یہ اپ گریڈ صرف Pro Max ماڈل تک محدود ہو گا۔ البتہ، معروف تجزیہ کار مِنگ چی کوؤ نے جنوری میں کہا تھا کہ ڈائنیمک آئی لینڈ کا ڈیزائن زیادہ تر غیر تبدیل شدہ ہی رہے گا۔
مزیدپڑھیں:کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان

متعلقہ مضامین

  • معروف کرکٹر نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، مگر کیوں؟ جانیں
  • بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ، لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پری حج آپریشن مکمل
  • گلین میکسویل کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • اہم ترین آسٹریلوی کھلاڑی کا اچانک ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟
  • ’نئے آئی فون 17 میں پرانی چِپ‘، لاکھوں ضائع کرنے سے پہلے لیک رپورٹ پڑھ لیں
  • حکومت کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ
  • جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا جواب ناقابل قبول ہے، اسٹیو وٹکوف
  • جنگبندی کیلئے حماس کا جواب غیر قابل قبول ہے، اسٹیو ویٹکاف
  • آسٹریلوی خاتون نے 7000 سے زائد پُل اپس کرکے ریکارڈ قائم کردیا