آصف علی زرداری کو پاکستان تعینات ہونیوالے متعدد سفرا نے اسناد پیش کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
صدر مملکت کو انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے غیر مقیم سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ صدر مملکت نے نامزد سفراء کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کو انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے غیر مقیم سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نامزد سفراء کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد پیش کی۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ امید ہے نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں پاکستان میں تعینات ہونے والے سفراء کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی زرداری کو پاکستان صدر مملکت
پڑھیں:
گورنرسندھ کی صدر مملکت آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ پر مبارک باد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ کے موقع پر پرخلوص مبارک باد پیش کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے صدر کو مبارک باد کے پیغام کے ساتھ ایک خوبصورت گلدستہ بھی بھجوایا۔ گورنر سندھ نے صدر مملکت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ صدر مملکت کو صحت، تندرستی اور طویل عمر عطا فرمائے، آمین۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے صدر آصف علی زرداری کی قیادت کو قومی یکجہتی اور جمہوریت کی مضبوطی کی علامت قرار دیا۔