سرکاری اسکیم :محدود نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی آج سے بند
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اے پی پی) سرکاری اسکیم کے تحت محدود نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی آج 30جنوری کو بند کر دی جائے گی جبکہ پرائیویٹ عازمین کی بکنگ جمعہ تک جاری رہے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام عازمین حج نئی معلومات اور ہدایات کے لیے پاک حج 2025 موبائل ایپ ڈائون لوڈ کریں تاکہ انہیں حج سے متعلق معلومات کے بارے میں آگاہی رہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری تک وصول کی
جائے گی۔ سرکاری اسکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں۔ حج کے خواہشمند افراد 30جنوری تک اپنی درخواستیں جمع کرا دیں۔ شارٹ حج کی بکنگ مکمل ہے۔ خالی حج نشستوں پر صرف لانگ حج پیکیج کی بکنگ ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نجی عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے وزیراعظم سے مدد طلب
رواں سال 67 ہزار نجی پاکستانی عازمین کا حج سے محروم رہنے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے نجی آپریٹرز نے وزیراعظم شہباز شریف سے مدد طلب کر لی ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے نمائندوں نے ملاقات کی اور ان سے نجی عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے مدد طلب کی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ایئر لائن رواں برس عازمین حج کے لیے ’ٹھنڈے احرام‘ متعارف کرائے گی
ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور، سینیٹ کمیٹی کے ارکان اور حج آپریٹرز کے نمائندوں نے اپنے موقف سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور درخواست کی کہ وہ عازمین حج کے معاملے پر اپنا کردار ادا کریں اور نجی کوٹے کے عازمین کے لیے سعودی حکام سے اجازت لیں۔
وزیراعظم نے نجی آپریٹرز سمیت وزارت مذہبی امور کے حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور نجی عازمین کے معاملے پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ میں شدید گرمی، چوہدری سالک کی پاکستانی حجاج سے سعودی ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل درآمد کی اپیل
شہباز شریف نے کہا کہ پرائیویٹ اسکیم کے عازمین کا معاملہ ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے۔ انہیں حج پر بھیجنے کے لیے سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے اور اس معاملے کے حل کے لیے جو ممکن ہوا وہ کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان نجی عازمین حج وزارت مذہبی امور وزیراعظم شہباز شریف