پولیس کے 16 اور ایڈمنسٹریٹو سروس کے 40 افسروں کی گریڈ 18 میں ترقی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی زیرصدارت ہوا، کمیٹی نے پولیس سروس کے 16 اور پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے 40 افسروں کی گریڈ 18 میں ترقیوں کی سفارش کردی.
پولیس سروس کے جن افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے ان میں محمد مراد،عاطف آمیر،شہزاد اکبر،احمد طلحہ علی، حسنین وارث،اختر نواز، عادل عامر،محمد عثمان،اویس علی خان، خرم ماہیسر،عبداللہ احسان، کیپٹن (ر) سردار شہر یارخان، فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) ذیشان علی،ڈاکٹر خدیجہ عمر،ڈاکٹر انعم تجمل اور کائنات اظہر خان شامل ہیں۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن افسران کی ترقی کی سفارش کی گئی ہے ان میں نادر شہزاد خان ، فیصل نور، انیق انور،نبیل احمد میمن، ماجد الطاف،عیسی خان ،حسن ظفر، صاحبزادہ محمد یوسف، حافظ ذیشان ارشد،تنویر احمد ابرار علی شاہ،عامر شاکر ججا، محمد ابوبکر، محمد عاطف جالب، ساگر کمار،عبداللہ خان،کامران ساغر، فضل الرحمن، صدام حسین میمن، سلمون ایوب،محمد عثمان اشرف، کیپٹن (ر) عبدالوہاب خان،کیپٹن (ر) اریب احمد مختار ، کیپٹن (ر) چودہری اویس افضل ،فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خزائمہ انور،زارا زاہد،شگفتہ جبین، سیمل مشتاق، زینب طاہر، لبیقہ اکرم،ملیحہ ساحر، عائشہ احمد، نادیہ نواز،قرۃ العین،ثناء طارق سید ، فضاء ارشد،انعم فاطمہ، آمنہ احسان،الوینہ فیض اورسارہ امجد شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سروس کے
پڑھیں:
دشمن کو ہماری قومی یکجہتی سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہوگا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
تصویر، اسکرین گریبپاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
اس موقع پر انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو قوم کی کامیابی قرار دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قوم بلا مذہبی امتیاز دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ تاریخ اور قومی نصب العین کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے، بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وطن کے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے۔
اس موقع پر طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔