شامی پارلیمنٹ تحلیل ،آئین معطل، احمد حسین الشرع عبور صدر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
دمشق (نیوزڈیسک) نئی شامی قیادت نے ملکی آئین منسوخ اور پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئےباغی گروپ حیات تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی ( احمد حسین الشرع) کو ملک کا عبوری صدر مقرر کردیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق احمد الشرع کو عبوری حکومت میں عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا ہے جو نئے آئین کی منظوری تک اپنا کام کرے گی۔
شام کی عبوری حکومت کے ملٹری آپریشن کے ترجمان حسن عبدالغنی نے کہا کہ 2012 کا آئین اور ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔حسن عبدالغنی نے کہا کہ تمام مسلح دھڑے تحلیل ہو گئے ہیں، وہ اب ریاستی اداروں میں ضم ہو جائیں گے، انہوں نے شام پر کئی دہائیوں سے حکومت کرنے والی بعث پارٹی کی تحلیل کا بھی اعلان کیا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پہلگام واقعہ کا پاکستان پر بے بنیاد الزام ہے ،پانی روکنا جنگ کے مترادف ہے: شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشتگردی ہے ،پہلگام واقعہ کا پاکستان پر بے بنیاد الزام ہے ،پانی روکنا جنگ کے مترادف ہے ،بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا ۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،پاکستان کی چپہ چپہ زمین کی حفاظت کرنا پاکستانی قوم خوب جانتی ہے ،وقت آنے پر بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔