Daily Mumtaz:
2025-04-25@10:29:58 GMT

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

اجلاس صبح گیارہ بجے ہوگا، مڈل ایسٹ گرین منصوبہ کی توثیق، ٹیرف اینڈ ٹریڈ ایگریمنٹ سے متعلق وزارت کامرس کی سمری ایجنڈا میں شامل ہے۔

قومی ایئر لائن کے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے بارے میں بیان کی وجوہات جاننے کیلئے قانونی کارروائی بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوراً بلایا جائے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو، فیصل واوڈا

اسلام آ باد:

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔

اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے، ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ضروری ہے تاکہ پوری دنیا کو یہ جواب ملے کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ نہیں اور پوری قوم اپنی فوج کے پیچھے اور دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔    

متعلقہ مضامین

  • سینٹ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا
  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، کون سے اہم فیصلے کیے گیے؟
  • خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس، بھارتی رویے کی مذمت، منہ توڑ جواب دینے کا عزم
  • قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا
  • نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا
  • وفاقی حکومت نے او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کردی
  • نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوراً بلایا جائے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو، فیصل واوڈا
  • بھارت کو بھرپورجواب دینے کیلئےقومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب
  • کاشتکاروں سے 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملز کا لائسنس منسوخ ہوگا
  • پنجاب کابینہ کے 25ویں اجلاس میں کیا اہم فیصلے کیے گئے؟