اسٹیو اسمتھ نے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑ کر لسٹ میں پہلی جگہ حاصل کر لی۔
اسٹیو اسمتھ نے گال میں گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کیے، ساتھ ہی انہوں نے سنچری بھی اسکور کی جو کہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری تھی۔
انہوں نے ٹیسٹ کی 205 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے اور وہ 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 15 ویں کھلاڑی ہیں۔
بات یہیں ختم نہیں ہوئی اسٹیو اسمتھ نے سری لنکا کے خلاف جو سنچری بنائی وہ ان کے کیریئر کی 17 ویں سنچری تھی جو انہوں نے اپنے ملک سے باہر بنائی۔
اپنے ملک سے باہر سنچری بنانے کے بعد اسٹیو اسمتھ نے ویرات کوہلی کا اپنے ملک کے علاوہ دوسرے ممالک میں سب سے زیادہ سنچری اسکور کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اس سے قبل ویرات کوہلی بھارت سے باہر سب سے زیادہ 16 ٹیسٹ سنچری بنا چکے تھے۔
علاوہ ازیں 35 سالہ بیٹر اپنے ہم وطن کھلاڑی رکی پونٹنگ، ایلن بورڈر، اسٹیو واگ کے ساتھ 10 ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ 15 ہزار 921 رنز بنا کر بھارت کے سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسٹیو اسمتھ نے ویرات کوہلی
پڑھیں:
دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
امریکا میں 9000 سے زائد پیزا کے سلائسز کو بانٹ کر دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر نیو ہیون میں مقامی سطح پر ایونٹس اور ٹور منعقد کرنے والے ادارے ’دی ٹیسٹ آف نیو ہیون‘ نے نیو ہیون گرین کے مقام پر یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
پارٹی میں شریک ہر فرد کو پیزا کے دو ٹکڑے دیے گئے جن کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کے تعین کردہ اصولوں کے مطابق ایک مخصوص وقت میں ختم کرنا تھا۔
پارٹی میں مجموعی طور پر 4525 افراد نے شرکت کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2023 میں اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں پیزا ورلڈ چیمپئنز نے 3357 شرکا کے ساتھ بنایا تھا۔
نیو ہیون میئر جسٹن ایلیکر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ نیو ہیون نے بار پھر اپنی پیزا برتری ثابت کی اور بتایا کہ ایلم سٹی کیوں اس دنیا اور ملک کا پیزا کیپیٹل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 4525 پیزا پارٹی شرکا کے ساتھ پیزا کے لیے محبت واضح دیکھی گئی۔