جلسے کیلئے وزیرِ اعلیٰ کے پی سے پیسے لینے کے بجائے کارکن خود اکٹھے کریں: جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان —فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ جلسے کے لیے وزیرِ اعلیٰ کے پی سے پیسے لینے کے بجائے خود اکٹھے کریں۔
ایک بیان میں جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی کال پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ جلسہ اور ورکرز پارٹی کے ہیں تو تعاون بھی ہم سب نے کرنا ہو گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاق کودھمکی دے دی اور دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی 2025 میں رہا ہو جائیں گے۔
جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے ہمیشہ ہر کارکن اور ہر پارٹی ونگ کو سپورٹ کیا ہے۔
پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے نئے صدر نے کہا کہ کچھ چیزیں اور طریقہ کار اب ہم بدلیں گے، ہم سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور ہم پر الزامات لگائے جاتے رہے۔
جنید اکبر خان نے یہ بھی کہا ہےکہ ہر ایم این اے کے زیرِ انتظام 70 سے زیادہ ویلیج کونسلز ہیں، جن کے لیے جلسوں کے لیے گاڑیوں کا بندوبست کرنا کوئی مشکل بات نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنید اکبر خان نے کے نئے صدر پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
سکھر: آج پیپلز پارٹی کا جلسہ روہڑی انٹرچینج کے قریب ہو گا
— فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی آج سکھر میں روہڑی انٹرچینج کے قریب عوامی جلسہ منعقد کرے گی۔
پی پی پی کے سکھر میں عوامی جلسے کے لیے قومی شاہراہ روہڑی انٹرچینج کے قریب پنڈال سج گیا، جس میں 25 ہزار سے زائد کرسیاں رکھی گئی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماء جلسے سے خطاب کریں گے۔
حیدر آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول...
جلسہ گاہ سے چند کلو میٹر دور دھرنے پر بیٹھی وکلاء برادری جلسے میں شرکت کی دعوت مسترد کر چکی ہے۔
پی پی پی رہنماء ناصر حسین کا کہنا ہے کہ ہمارا آج کا جلسہ جشنِ سندھو کے نام سے ہو گا، ہم تو اب بھی کہیں گے کہ وکلاء ہمارے جلسے میں آئیں اور فتح کاجشن مل کر منائیں۔