آزادکشمیر : تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے کھڑے دو افرادکو کچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
‘ہولاڑ (نامہ نگار) ہولاڑ پل بندسیمنٹ سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث کنارےپر کھڑے دو افراد پر چڑھ دوڑا جس سے سڑک کنارے کھڑے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث تیز رفتاری نے دو افراد کو کچل دیا ۔
عوام کا میت سڑک پررکھ کر احتجاج جار ی ۔مظاہرین کا موقف ہے کہ ڈیم انتظامیہ نے پل بند کروایا ہوا تھا حادثہ ہونے کے ایک گھنٹے بعد دونوں افراد کی موت ہوئی ڈیم انتظامیہ نے ریسکیو سروس مہیا نہ کی ۔ ۔مظاہرین کا کہنا ہے موت کی ذمہ دار ڈیم انتظامیہ ہے جنہوں نے پل بند کروایا جسکے باعث حادثہ پیش آیا ۔
کانگو، باغیوں کا گوما پر قبضہ ، پاکستانی بچے ، خواتین سمیت 50 سے زائدافراد پھنس گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
سٹی42: کاہنہ کے علاقے میں محلے داروں کے درمیان جھگڑے کے دوران چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جھگڑا اچانک شروع ہوا اور بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی اور پھر چھریوں کے استعمال تک جا پہنچی۔واقعے میں زخمی ہونے والوں میں شاہد، ساجد اور اسد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
لاہور: داتا دربار پولیس کی کارروائی، 2 رکنی چور گینگ گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محلے داروں کے درمیان ہونے والے تنازعے کا نتیجہ ہے۔ زخمی افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ جھگڑے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔