رمضان شوگر ملز کیس: حمزہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
حمزہ شہباز---فائل فوٹو
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اینٹی کرپشن کورٹ میں رمضان شوگر ملز کیس میں آج کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔
اینٹی کرپشن کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔
اینٹی کرپشن کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کے مقدمے پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
درخواست کے مطابق حمزہ شہباز اپنی بیٹی کےعلاج کے لیے بیرونِ ملک ہیں، جس کے لیے آج کی پیشی پر حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائدے انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف رمضان شوگر
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، تعزیت اور اظہارِ یکجہتی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ایران میں حالیہ سانحے پر اظہار تعزیت کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا، جہاں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سمیت دیگر سینئر حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق میاں محمد وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کیے اور ایرانی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ایران کے غیور اور جری عوام کی قربانیوں اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے عزم پر قائم ہے۔
شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی تحریر کیا اور کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے آزمائش کی ہر گھڑی میں مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان آئندہ بھی ایران کی حمایت اور بھائی چارے کے جذبے کو اسی مضبوطی سے جاری رکھے گا۔