UrduPoint:
2025-09-18@17:15:42 GMT

جرمنی: قدامت پسندوں کے امیگریشن منصوبے قانونی ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

جرمنی: قدامت پسندوں کے امیگریشن منصوبے قانونی ہیں؟

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جنوری 2025ء) جنوبی جرمن شہر آشافن برگ میں حال ہی میں ایک چاقو حملے، جس میں ایک دو سالہ بچے اور ایک بالغ کی ہلاکت کی خبر نے ملک بھر میں تشویش پھیلا دی۔ اس کے بعد سے جرمن سیاستدانوں نے ملک کے امیگریشن قوانین پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کر دیا۔ خاص طور سے قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹک یونین یا سی ڈی یو کی زیر قیادت مرکز سے دائیں جانب جھکاؤ رکھنے والے بلاک کی طرف سے امیگریشن قوانین کو سخت تر کرنے کا مطالبہ زور و شور سے کیا جانے لگا۔

آشافن برگ کے واقعے کا حملہ آور ایک افغان شہری نکلا۔ اس مشتبہ ملزم کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہو چکی تھی اور اسے ملک بدر کیا جانا تھا۔ اسی تناظر میں میرس نے امیگریشن سے متعلق اپنا پانچ نکاتی منصوبہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں واضح کمی

میرس نے کہا ہے کہ اگر 23 فروری کو جرمنی کے وفاقی انتخابات میں CDU بلاک جیت جاتا ہے، تو وہ اپنے منصوبے کو جلد از جلد نافذالعمل بنانے کے لیے کام کریں گے۔

تاہم میرس کے اس منصوبے پر اہم سوالات اُٹھ رہے ہیں۔ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ آیا میرس کی تجاویز یا منصوبہ جرمن اور یورپی یونین کے قوانین کے تحت 'قانونی‘ ہیں۔

'آخری حربہ‘

جرمنی ''شینگن فری موومنٹ ایریا‘‘ کا حصہ ہے اور اس طرح سرحدی چیکنگ کی اجازت محض ''عوامی امن یا داخلی سلامتی کے لیے سنگین خطرے‘‘ کی صورت میں ممکن ہے۔

شینگن کے اندر سرحدی چیکنگ پہلے بھی کی جاتی رہی ہے۔ مثال کے طور پر COVID-19 وبا کے دوران اور بعد میں دہشت گرد حملوں کے خطرات کے تناظر میں۔

جیسے کہ اگست میں شہر زولنگن میں چاقو کے حملے کے بعد سے جرمنی میں سرحدی کنٹرول نافذ ہے۔ وہاں بھی، مشتبہ حملہ آور سیاسی پناہ کا ناکام درخواست گزار تھا اور اس کی ملک بدری کی تاریخ طے تھی۔

جرائم کے مرتکب شامی، افغان باشندوں کو ملک بدر کیا جائے، میرس

یورپی یونین کے قوانین کے تحت بارڈر کنٹرول ''آخری حربہ‘‘ سمجھا جاتا ہے اور اسے صرف ایک محدود مدت کے لیے ہی نافذ کیا جا سکتا ہے۔

یورپی یونین کے اصولوں میں کھلی سرحدوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ جرمنی کی 3,800 کلومیٹر طویل ​​سرحد پر مسلسل کنٹرول یا گشت کی اجازت نہیں ہے۔

داخلے پر پابندی

جرمنی کے قدامت پسند سیاستدان فریڈرش میرس کے منصوبے کا ایک اور حصہ متنازعہ ہے۔ یعنی مطلوبہ قانونی دستاویزات کے غیرحامل تمام افراد کی جرمنی میں '' داخلے پر پابندی‘‘۔

یہاں تک کہ سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے بھی جو اپنے ملکوں میں کسی تنازعے کی صورت میں نہایت جلدی اور ایمرجنسی میں فرار پر مجبور ہوئے ہوں۔

ہجرت کے قوانین کے ایک ماہر ڈینیئل تھیم نے جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی کو بتایا، ''یورپی یونین کے قوانین کا تقاضا ہے کہ پناہ کے متلاشیوں کو پہلے ملک میں داخل ہونے دیا جائے۔‘‘

تھیم کے مطابق ابتدائی چھان بین کے بعد ہی اس بات کا تعین کیا جا سکتا ہے کہ آیا سیاسی پناہ کے کسی متلاشی کو یورپی یونین کے کسی دوسرے ملک میں واپس بھیجنے کی ضرورت ہے۔

انسانوں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے جرمن برطانوی معاہدہ طے

اس کے باوجود، کچھ خاص حالات میں پناہ گزینوں کو جرمنی میں رہنے کی اجازت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی قریبی رشتہ دار پہلے ہی وہاں پناہ کے لیے درخواست دینے کے عمل میں ہو، تو انہیں جرمنی میں رہنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

پناہ گزینوں سے متعلق قوانین کے ان معیارات کو نظر انداز کرنے کی کوشش نہ صرف یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی ہوگی بلکہ اس سے لامحالہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازعات پیدا ہوں گے۔

آسٹریا پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ وہ جرمنی کی طرف سے مسترد کیے گئے کسی بھی پناہ گزین کو ''واپس نہیں لے گا۔‘‘

ممکنہ قومی ایمرجنسی کا اعلان

جرمنی قومی ایمرجنسی کا اعلان کرنے کے لیے کسی قانون کا استعمال کر سکتا ہے اور اس طرح اپنی قومی سرحدیں بند کرنے کی اجازت کو ممکن بنا سکتا ہے۔ زولنگن شہر کے حملے کے بعد فریڈرش میرس نے دیرپا سرحدی چیکنگ کو نافذ کرنے کے امکانات کے لیے یورپی یونین کی فعالیت کا معاہدے (TFEU) کے آرٹیکل 72 کا ذکرکیا تھا۔

اے ایف ڈی کی فتح سے نسل پرستی بڑھے گی، تارکین وطن کا خدشہ

ایسے کسی اقدام کے سامنے بھی تاہم کئی مشکلات حائل ہوں گی۔ برلن حکومت کو سب سے پہلے یہ ثابت کرنا ہو گا کہ ملک ایک قومی ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے اور یہ ثابت کرنا مشکل ہوگا کیونکہ جرمنی میں موجودہ سرحدی کنٹرول حالیہ برسوں میں غیر قانونی نقل مکانی میں نمایاں کمی کا باعث بنا ہے۔

تارکین وطن جرمن بیوروکریسی پر برہم کیوں؟

موجودہ سینٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹ جماعت (SPD) کی زیرقیادت حکومت نے اپنے فوری ردعمل میں اسی نکتے کی جانب اشارہ کیا۔ پھر حقائق یہ بھی ہیں کہ اس طرح غیر قانونی پناہ گزینوں کو یورپی یونین کے اسی ملک واپس بھیجا جا سکتا ہے جہاں وہ سب سے پہلے پہنچے۔

عوامی جائزوں میں میرس کا بلاک عوامی مقبولیت میں آگے ہے۔

اگر فریڈرش میرس جرمنی کے آئندہ چانسلر کا عہدہ حاصل کر لیتے ہیں، تو بھی ان کی حکومت کے لیے اس پانچ نکاتی منصوبے کی منظوری مشکل ہو گی۔ ان کی حکومت کو اپنا دعویٰ ثابت کرنا ہو گا کہ جرمنی کو سیاسی پناہ کی درخواستوں یا جرائم کی غیرمعموملی لہر کا سامنا ہے۔ اس کے بعد بھی، سرحدی قوانین کو کھولنے کے لیے مستثنیات کی اجازت دینا یورپی عدالت برائے انصاف (ECJ) کے اختیار میں ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ اب تک، ای یو کی کسی رکن ریاست کی طرف سے ایسا کوئی استثنیٰ حاصل کرنے کی ہر کوشش ناکام رہی ہے۔

ک م/ ع ت )نینا ویرک ہوئزر)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یورپی یونین کے قوانین سیاسی پناہ قوانین کے کی اجازت سکتا ہے پناہ کے ہے اور کیا جا اور اس کے لیے کے بعد

پڑھیں:

پابندیوں لگانے کی صورت میں یورپ کو سخت جواب دینگے، تل ابیب

اپنے ایک ٹویٹ میں صیہونی سیاستدان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس وقت اپنی بقاء كی جنگ میں مصروف ہے اور وہ یورپ میں اپنے دوستوں کی مدد سے ان کوششوں کا مقابلہ کرے گا جو اسرائیل کو نقصان پہنچانے کیلئے کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ کے باعث یورپی یونین نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کم کرنے اور اسرائیلی وزیروں پر پابندیاں لگانے کی تجویز دی۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے صیہونی سیاستدان "گیڈئون سعر" نے دھمکی دی کہ اگر اس قسم کی پابندیاں لگائی گئیں تو اسرائیل بھی جواب دے گا۔ گیڈئون سعر نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن کی جانب سے اسرائیل کے خلاف تجویز کردہ اقدامات سیاسی و اخلاقی طور پر غلط ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان پابندیوں سے خود یورپ کو نقصان پہنچے گا۔ غزہ میں اسرائیل کے جرائم پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کو مدنظر ركھتے ہوئے گیڈئون سعر نے کہا کہ اسرائیل اس وقت اپنی بقاء كی جنگ میں مصروف ہے اور وہ یورپ میں اپنے دوستوں کی مدد سے ان کوششوں کا مقابلہ کرے گا جو اسرائیل کو نقصان پہنچانے کے لئے کی جا رہی ہیں۔

گیڈئون سعر نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل کے خلاف اقدامات کئے گئے تو ان کا جواب دیا جائے گا، لیکن امید ہے کہ ایسا کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔ یاد رہے کہ یورپی کمیشن نے اسرائیلی مصنوعات سے متعلق آزاد تجارتی معاہدوں کو معطل کرنے کی تجویز دی، تاہم فی الحال یورپی یونین کے تمام رکن ممالک اس تجویز کی حمایت نہیں کر رہے۔ واضح رہے کہ یورپی یونین اسرائیل کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ "کایا کالاس" نے صیہونی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر"، وزیر خزانہ "بزالل اسموٹریچ" اور انتہاء پسند یہودی آبادکاروں پر پابندیاں لگانے کی تجویز بھی دی ہے۔ قابل غور بات یہ ہے كہ اسرائیل دنیا بھر میں اپنی انتہاء پسندی و اشتعال انگیزی کی وجہ سے مشہور ہے۔ گزشتہ پچھتر سالوں میں جس طرح اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کو تختہ مشق بنایا ہوا ہے اس کی تاریخ بشریت میں مثال نہیں ملتی۔ ایسے میں صیہونی سیاستدانوں کی جانب سے اخلاق کی باتیں ذرا نہیں بھاتیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور یورپی یونین کا معاشی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان کی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، وزیرخزانہ
  • امریکی امیگریشن جج نے محمود خلیل کو تیسرے ملک بھیجنے کا حکم دے دیا
  • یہودی تنظیم کا جرمن چانسلر پر اسرائیل کی حمایت کے لیے زور
  • روس سے اتحاد کے باعث سے بھارت کیساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، یورپی یونین
  • یورپی یونین کی اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے اور وزرا پر پابندیوں کی تجویز
  • پابندیوں لگانے کی صورت میں یورپ کو سخت جواب دینگے، تل ابیب
  • یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں متوقع
  • یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں تعمیراتی مافیا سرگرم، رہائشی پلاٹوں پر قبضہ